عمران خان جیب کترا تھا، ہم نے مہنگائی کم کرکے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، وزیر دفاع خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان جیب کترا تھا، اب کہتا ہے کہ جب تک میں جیل سے باہر نہیں آ جاتا میری پارٹی میٹنگ میں شریک نہیں ہوگی۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے مہنگائی کم کرکے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح ڈیڑھ فیصد پر آ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی، کیا یہ ریلیف عارضی ہے؟
انہوں نے کہاکہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی جانب سے بھی ملکی ترقی کی تعریف کی جارہی ہے، ہمارے مخالفین نے امریکا کو بیان دینے کا کہا لیکن اُدھر سے بھی کوئی بیان نہ آیا۔
خواجہ آصف نے کہاکہ سیاست دان جب مل بیٹھتے ہیں تو اختلافات کا حل نکل آتا ہے، لیکن عمران خان نے اس کے لیے اپنی رہائی کی شرط عائد کردی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک ترقی کررہا ہے، ہماری اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ 20 ہزار کی حد عبور کرگئی، جو ایک ریکارڈ ہے۔
خواجہ آصف نے کہاکہ مریم نواز پنجاب کی ترقی کے لیے بھرپور کام کررہی ہیں، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ کھاریاں موٹروے جون تک شروع ہو جائے گی، ملک میں جب جب مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوئی، ہر طرف تعمیر و ترقی نظر آئی۔
انہوں نے کہاکہ پاک افواج قربانیاں دے کر ملک کی حفاظت کررہی ہیں، کیوں کہ اس وقت خیبرپختونخوا اور بلوچستان دہشتگردی کی زد میں ہیں۔
وزیر دفاع نے کہاکہ میں بھی ماضی میں قید کاٹ چکا ہوں، ہمیں لنگر کا کھانا دیا جاتا تھا لیکن عمران خان کو مرضی کے کھانے کی اجازت ہے۔
یہ بھی پڑھیں مذاکرات سے انکار کی کوئی بنیاد نہیں، پی ٹی آئی والے عمران خان کے ساتھ بھی مخلص نہیں، خواجہ آصف
خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان کو فی الحال نوبل پرائز نہیں 14 سال قید کی سزا ملی ہے، انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے پیسے نہ بھیجنے کی اپیل کی تھی لیکن ان کی یہ چال بھی ناکام ہوگئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی ایم ایف امریکا بجلی کی قیمتیں پاکستان خواجہ آصف عمران خان ملکی ترقی مہنگائی میں کمی وزیر دفاع وزیراعظم شہباز شریف وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف امریکا بجلی کی قیمتیں پاکستان خواجہ ا صف ملکی ترقی مہنگائی میں کمی وزیر دفاع وزیراعظم شہباز شریف وی نیوز انہوں نے کہاکہ خواجہ ا صف نے وزیر دفاع
پڑھیں:
مہنگائی، شرحِ سود، توانائی کے نرخوں میں کمی خوش آئند ہے: جام کمال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی، شرحِ سود اور توانائی کے نرخوں میں کمی خوش آئند ہے۔
روز نامہ جنگ کے مطابق وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال سے کرغیزستان کے سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تجارت اور علاقائی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان اور کرغیزستان کے درمیان اقتصادی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
کرغیزستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت خطے میں تجارت کے لئے اہم ہے، کرغیزستان کا بڑا تجارتی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان نئے تجارتی راستوں پر بات چیت ہوئی۔
وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کا " بھیس بدل کر" جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ، مریضوں سے کیا کچھ پوچھا ۔۔؟ ویڈیو دیکھیں
مزید :