مذاکرات ناکام، دھرنا جاری، آج کوئٹہ کی طرف مارچ ہو گا: اختر مینگل
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) حکومتی وفد اور بی این پی قائدین کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے۔ لک پاس پر دھرنا جاری ہے۔ محمود اچکزئی بھی دھرنے میں پہنچ گئے۔ محمود اچکزئی اور اختر مینگل نے سیاسی امور پر گفتگو کی۔ حکومتی وفد میں صادق سنجرانی، ڈپٹی سپیکر غزالہ، راحیلہ درانی شامل تھے۔ حکومتی وفد سردار اختر مینگل کو لانگ مارچ کی منسوخی پر راضی نہ کر سکا۔ کوئٹہ میں فون اور انٹرنیٹ سروس پھر معطل ہو گئی۔ مینگل کا کہنا ہے کہ آج کوئٹہ کی طرف مارچ کریں گے۔بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رابطہ کیا ہے۔ سردار اختر مینگل نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے اپنا مطالبہ سردار ایاز صادق کے سامنے رکھ دیا۔ ایاز صادق نے مطالبات وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کی یقینی دہانی کرائی۔ گرفتار خواتین کی رہائی کا مطالبہ رکھا۔محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) کی جانب سے کوئٹہ میں کامیاب کارروائی کرکے شہر کو بڑی دہشت گردی سے بچالیا۔ سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے سریاب روڈ ایریا سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا، ذخیرے میں آئی ای ڈیز، خودکار ہتھیار، دستی بم، اور مختلف قسم کا گولہ بارود شامل ہے۔سی ٹی ڈی بلوچستان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گرد آئندہ 24 سے 72 گھنٹوں میں بڑے دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اختر مینگل
پڑھیں:
کوئٹہ: کار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار
— فائل فوٹوانسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں کارروائی کر کے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کوئٹہ، چمن، گڈانی میں مختلف کارروائیوں میں آئس، چرس اور ہیروئن کی بڑی مقدار بر آمد کر لی گئی۔
کوئٹہ میں بلیلی روڈ کے قریب کار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
گڈانی میں قومی شاہراہ کے قریب 2 ملزمان سے 12 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔
چمن میں کارروائی کر کے ملزم سے 530 گرام ہیروئن اور 610 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید کارروائی کی جاری ہے۔