امریکا کا جنوبی سوڈان پر بڑا سفارتی وار، تمام ویزے منسوخ کر دیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزے فوری طور پر منسوخ کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزے فوری طور پر منسوخ کیے جا رہے ہیں۔ اس فیصلے کا مقصد اُن ممالک پر دباؤ ڈالنا ہے جو امریکا سے اپنے شہریوں کی واپسی میں تعاون نہیں کرتے۔ مارک روبیو نے واضح کیا کہ اگر کوئی غیر ملکی شہری امریکا سے بے دخل کیا جائے تو اس کا ملک اُسے واپس لینے کا پابند ہے۔ تاہم، جنوبی سوڈان کی عبوری حکومت نے اس اصول کی خلاف ورزی کی، جس پر یہ سخت قدم اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب جنوبی سوڈان کے شہریوں کو امریکا کے نئے ویزے بھی جاری نہیں کیے جائیں گے۔ امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ جنوبی سوڈان اگر امریکا سے مکمل تعاون کرے گا تو اس پالیسی پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جنوبی سوڈان
پڑھیں:
پاکستان کا امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدہ غور
اسلام آباد:پاکستان کی جانب سے امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف کے نفاذ کے پیش نظر پاکستان امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدہ غور کررہا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان نے امریکا کو تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے تیل خریدنے کی تجویز دی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان پر 29 فیصد امریکی ٹیرف عارضی طور پر 90 دن کے لیے معطل ہے۔
پاکستانی وفد امریکا سے ٹیرف مذاکرات کے لیے اس وقت واشنگٹن میں موجود ہے
دوسری جانب سعودی عرب نے تیل کے لیے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی سہولت بھی دی ہے۔
یاد رہے کہ 2024 میں پاکستان نے 5.1 ارب ڈالر کا تیل درآمد کیا تھا۔ امریکا کو پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالر تجارتی خسارہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سے سوتی دھاگا، سویابین خریدنے پر آمادہ ہے۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیرف سے سب سے زیادہ ٹیکسٹائل سیکٹر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔