اسلام آباد:

تین سال سے قتل و اقدامِ قتل کے مقدمات میں مطلوب ملزمان علی زیب اور ولید سجاد کو یو اے ای سے گرفتار کر کے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق ملزمان تھانہ علی پور اور تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ کو مطلوب تھے جو سنگین وارداتوں کے بعد بیرون ملک فرار ہو گئے تھے۔ ان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کر رکھے تھے۔

ملزمان کو پرواز نمبر ER702 کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ لایا گیا جہاں سے پنجاب پولیس کی ٹیموں نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول ریاض کے درمیان قریبی رابطہ کاری کا نتیجہ ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس این سی بی انٹرپول 24/7 دنیا بھر سے رابطے میں ہے اور دیگر مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وادی سون، غیرقانونی افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 20 گرفتار، 19 مقدمات درج

لاہور:

وادی سون میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، جس میں اب تک 19 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور 20 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اس کریک ڈاؤن کے دوران غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو پناہ دینے والے 4 مالک مکان بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ پولیس نے 7 دکانوں کو سیل کر دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی شخص غیرقانونی افراد کو دوکان یا مکان کرائے پر نہ دے۔

پولیس کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیرقانونی فرد کو پناہ دینے سے گریز کریں، تاکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
  • اسلام آباد میں نشے میں مست نوجوان کی بدتمیزی، پولیس پر تشدد کے بعد گرفتار
  • اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
  • سعودی عرب: کرپشن اور منصب کے غلط استعمال پر 100 ملزمان گرفتار
  • کراچی: حملے کی منصوبہ بندی ناکام، ایس آر اے کے انتہائی مطلوب 2 دہشتگرد گرفتار
  • کراچی میں 3 انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار
  • کراچی: خواجہ اجمیر نگری سے 3 انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار
  • رینجرز نے لیاری گینگ کے مطلوب کارندے کو گرفتار کرلیا
  • وادی سون، غیرقانونی افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 20 گرفتار، 19 مقدمات درج