نواز شریف کا آئندہ ہفتے لندن جانے کا امکان، اہم ملاقاتیں بھی شیڈول
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
لاہور:
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف کا آئندہ ہفتے لندن جانے کا امکان ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق لندن میں میاں نواز شریف کا معمول کا طبی معائنہ ہوگا جبکہ نواز شریف لندن میں پارٹی ورکررز کے اوورسیز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی نواز شریف کے ہمراہ لندن جانے کا قوی امکان ہے۔
میاں نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف بھی بیلاروس سے لندن پہنچیں گے اور لندن قیام کے دوران شریف خاندان کی اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی‘ مریم نواز شریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خوشی ہو یا غم، جدائی ہو یا وصال، موسیقی ہر کیفیت کو بیان کرنے پر قادر ہے، پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی۔(جاری ہے)
مریم نواز شریف نے موسیقی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ وزارتِ اطلاعات و ثقافت، الحمرا آرٹس کونسل کے تحت نوجوان فنکاروں کی تربیت اورمعاونت کی جا رہی ہے، فن اور موسیقی کے لئے آرٹسٹ فنڈ کے ذریعے نادار فنکاروں کی مالی معاونت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ موسیقی امن کا سفیر بن کر محبت اور امن کے پیغام کو سرحدوں کے پار پہنچا رہی ہے۔