بلدیہ عظمیٰ کراچی کا 14 کروڑ سے زائد کا سرپلس بجٹ23 یا 24 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: بلدیہ عظمی کراچی کا مالی سال 2025-2026 کا بجٹ تیار کرلیا، جو 23 یا 24 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق کے ایم سی بجٹ میں 14 کروڑ 62 لاکھ روپے کا سرپلس ظاہر کیا گیا جبکہ کل آمدنی کا تخمینہ 55 ارب 28 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔بجٹ میں کل اخراجات کا تخمینہ 55 ارب جبکہ 13 کروڑ روپے آمدنی کے قریب تر رکھے گئے اسکے علاوہ ترقیاتی کاموں کیلئے 20 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔
بجٹ میں طبی و صحت کی سہولیات کیلئے 7 ارب 29 کروڑ روپے اور تنخواہوں و انتظامی اخراجات کیلیے 31 ارب 59 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔جبکہ ورلڈ بینک فنڈڈ CLICK منصوبے کیلئے 7 ارب 43 کروڑ روپے مختص کیے گیے ہے۔
ڈسٹرکٹ اے ڈی پی ترقیاتی اسکیموں کیلئے 9 ارب روپے اور پنشن و ریٹائرڈ ملازمین کیلئے 13 ارب 41 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ میونسپل سروسز کیلئے 5 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد بجٹ رکھا گیا اور انجینئرنگ منصوبوں کیلئے 4 ارب 37 کروڑ روپے بجٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔
پارکس اور کلچر کیلئے 1 ارب 77 کروڑ روپے سے زائد مختص کیے گئے۔ آئی ٹی ڈھانچے و خدمات کیلئے 9 کروڑ 85 لاکھ روپے کا بجٹ رکھا گیا۔کرنٹ ریسیپٹس کا تخمینہ 44 ارب 14 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق کارپوریشن اپنے وسائل سے 30 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام انجام دے گی۔ضلع ADP کے تحت سڑکوں کی بہتری کیلئے 4 ارب 63 کروڑ مختص کئے گئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کروڑ روپے مختص کیے کیے گئے
پڑھیں:
صبا قمر نے معروف صحافی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا
اداکارہ صبا قمر نے ایک معروف صحافی کے مبینہ توہین آمیز اور بے بنیاد الزامات کے خلاف انہیں 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔
یہ معاملہ اُس وقت شروع ہوا جب صحافی نعیم حنیف نے ایک پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا کہ صبا قمر ماضی میں لاہور کے علاقے والٹن میں اُس گھر میں رہتی تھیں جو مبینہ طور پر ایک شخص نے انہیں فراہم کیا تھا۔
صبا قمر نے اس بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پر پوڈکاسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور کہا کہ اُن پر لگایا گیا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ انہوں نے لکھا کہ نہ تو وہ کبھی والٹن میں رہیں اور نہ ہی ان کے خلاف کی گئی باتوں میں کوئی صداقت ہے۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ کسی کی کردار کشی کرنا ایک سنگین جرم ہے۔
بعد ازاں صبا قمر نے اپنے وکلا کے ذریعے صحافی اور متعلقہ یوٹیوب چینل کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سات دن کے اندر عوامی معافی مانگی جائے اور متنازعہ مواد ہٹایا جائے، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
صبا قمر نے مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے اپیل کی کہ وہ بھی خود پر لگنے والے جھوٹے الزامات کے خلاف آواز اٹھائیں اور اپنی عزت کے تحفظ کے لیے کھڑے ہوں۔