پاکستان سے غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلاء جاری، 1336 افراد ڈی پورٹ
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
پاکستان سے غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلاء جاری، 1336 افراد ڈی پورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز
لاہور: پاکستان سے غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبے سے ابتک 1336 افراد کو متعلقہ اداروں کی مدد سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2772 سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا ہے، جبکہ 2810 غیر قانونی مقیم افراد پہلے سے ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین کے انخلا کیلئے صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں، تمام غیرقانونی مقیم غیر ملکی تارکین کو ہرصورت واپس بھجوایا جائے گا، اس حوالے سے پنجاب سے انخلا کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں کیساتھ کوآرڈینیشن سے تارکین وطن کو مخصوص پوائنٹس سے پنجاب کی حدود سے باہر منتقل کیا جا رہا ہے، منتقلی کے لئے ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس، کھانے پینے سمیت دیگر انتظامات متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کی پاسداری یقینی بنائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب کراچی میں بسوں کے ذریعے 300 غیر ملکیوں کو سلطان آباد بیس کیمپ سے روانہ کر دیا گیا، غیر ملکیوں کو براستہ جیکب آباد چمن بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیاجائے گا۔
راولپنڈی میں بھی افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کیخلاف ایکشن لیا گیا، جہاں 353 سے زائد افراد کو تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کر دیا گیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مقیم غیر ملکیوں
پڑھیں:
کاہنہ :لڑائی کے دوران چھریوں کے وار، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد زخمی
سٹی42: کاہنہ کے علاقے میں محلے داروں کے درمیان جھگڑے کے دوران چھریاں چل گئیں جس کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جھگڑا اچانک شروع ہوا اور بات تلخ کلامی سے بڑھ کر ہاتھا پائی اور پھر چھریوں کے استعمال تک جا پہنچی۔واقعے میں زخمی ہونے والوں میں شاہد، ساجد اور اسد شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
لاہور: داتا دربار پولیس کی کارروائی، 2 رکنی چور گینگ گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ محلے داروں کے درمیان ہونے والے تنازعے کا نتیجہ ہے۔ زخمی افراد کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جبکہ جھگڑے میں ملوث دیگر افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔