لیبر پارٹی کے ایم پی ڈین نوریس کی جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتاری و رہائی
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
لندن: برطانیہ کی سیاست میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈین نوریس کو جنسی زیادتی اور کمسن بچوں سے متعلق جنسی جرائم کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
برطانوی پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لیا اور کچھ اہم شواہد بھی قبضے میں لے لیے، بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈین نوریس پر الزامات 2020 کی دہائی کے دوران پیش آئے واقعات سے متعلق ہیں، جبکہ شکایت دسمبر 2024 میں سامنے آئی تھی۔ ان کی گرفتاری کے بعد لیبر پارٹی نے فوری طور پر انہیں معطل کر دیا ہے۔
پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور اس وقت مزید تبصرہ ممکن نہیں۔
یاد رہے کہ 65 سالہ ڈین نوریس 2024 کے عام انتخابات میں نارتھ ایسٹ سمرسیٹ سے منتخب ہوئے تھے، جہاں انہوں نے مشہور کنزرویٹو رہنما جیکب ریس موگ کو شکست دی تھی۔ وہ ماضی میں گورڈن براؤن کی کابینہ میں بھی بطور جونیئر وزیر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس سے قبل وہ ٹیچر اور چائلڈ پروٹیکشن افسر بھی رہ چکے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈین نوریس
پڑھیں:
سنگجانی جلسہ کیس: زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
—فائل فوٹواسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی۔
عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کی حاضری سے استنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔