مولانا فضل الرحمان کے نام سے ایکس پر جعلی اکاؤنٹ قابل مذمت ہے، ترجمان
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
اپنے بیان میں ترجمان جے یو آئی کے مطابق جعلی اکاؤنٹ سے جعلی اور جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہیں، جعلی اکاؤنٹ سے خبر لے کر میڈیا کی زینت بنانا صحافت نہیں ہے، صحافی تنظیم اس پر ایکشن لے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے ترجمان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے نام سے ایکس (ٹوئٹر) پر جعلی اکاؤنٹ قابل مذمت ہے۔ ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ جعلی اکاؤنٹ سے جعلی اور جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹ سے خبر لے کر میڈیا کی زینت بنانا صحافت نہیں ہے، صحافی تنظیم اس پر ایکشن لے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جعلی اکاؤنٹ سے
پڑھیں:
وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات
وزیراعظم محمدشہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں کے درمیان مختلف معاملہ پر تبادلہ خیال ہوا بالخصوص ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم سے مولانافضل الرحمان نے ملاقات ایک ایسے موقع پر کی ہے جب اپوزیشن کی اہم جماعت پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لئے تحریک شروع کرنے جارہی ہے۔