گیس سپلائی کا پرانا شیڈول دوبارہ لاگو
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
سٹی 42 : محکمہ سوئی گیس نے گیس سپلائی کا پرانا شیڈول دوبارہ لاگو کر دیا۔
ایس این جی پی ایل کے جاری کردہ پرانے شیڈول کے مطابق گھریلو صارفین کو دن میں تین بار گیس سپلائی ملے گی ۔ صبح 6 سے 9 بجے تک گیس سپلائی دی جائے گی، دوپہر 12 سے 2 بجے تک گھریلو صارفین کو گیس ملے گی ۔
شام کے اوقات میں 6 سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: گیس سپلائی
پڑھیں:
راولپنڈی: گھریلو ناچاقی پر نوجوان خاتون نے زندگی کا چراغ گل کردیا، ٹرین حادثے اور نامعلوم لاش نے شہر کو سوگوار کر دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: گھریلو ناچاقی پر نوجوان خاتون نے زندگی کا چراغ گل کردیا، ٹرین حادثے اور نامعلوم لاش نے شہر کو سوگوار کر دیا
راولپنڈی کی قائداعظم کالونی میں گھریلو تنازعات ایک المیے میں بدل گئے، جہاں 27 سالہ خاتون نے تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
افسوسناک واقعہ تھانہ دھمیال کی حدود میں پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گزشتہ رات شوہر سے شدید جھگڑے کے بعد خاتون نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
ادھر راولپنڈی کے تھانہ چکلالہ کی حدود میں ریلوے لائن عبور کرنے کی کوشش ایک شخص کی جان لے گئی۔ 40 سالہ نامعلوم راہ گیر تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر موقع پر ہلاک ہوگیا۔
اسی علاقے میں ایک اور سانحہ اس وقت پیش آیا جب ریلوے پل رحیم آباد کے قریب سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی مکمل کی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔