غزہ میں اسرائیلی بربریت میں مزید درجنوں فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت میں صبح سے اب تک 39 فلسطینی شہید ہوگئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صبح سے اب تک غزہ اور دیگر علاقوں میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں کم از کم 39 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں 19 جبکہ غزہ سٹی کے زیتون محلے میں 2 افراد شہید ہوئے۔
وسطی غزہ کے دیر البلح میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
طبی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ خان یونس میں 19، غزہ طوفہ اور اطراف میں 10 جبکہ دیر البلح میں 8 فلسطینی شہید ہوئے۔
اس کے علاوہ غزہ سٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 2 فلسطینی شہید ہوئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے فضائی حملوں میں رہائشی عمارتوں، پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عراق، حشدالشعبی کے ایک اعلیٰ عہدیدار دھماکے میں شہید ہو گئے
ذرائع نے بتایا کہ یہ دھماکہ ایک تکنیکی مشن کے دوران پیش آیا، جو دہشت گرد گروہ داعش کے چھوڑے ہوئے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا۔ السلام ٹائمز۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے صدا و سیما کے مطابق حشدالشعبی کے ایک اعلیٰ عہدیدار دھماکے کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ دھماکہ ایک تکنیکی مشن کے دوران پیش آیا، جو دہشت گرد گروہ داعش کے چھوڑے ہوئے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا۔ امدادی اور سکیورٹی فورسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور صورتِ حال پر قابو پاتے ہوئے ضروری اقدامات انجام دیے۔ حشدالشعبی نے زور دیا ہے کہ دھماکہ خیز مواد اور دہشت گردانہ خطرات کے باقی ماندہ اثرات سے علاقوں کی تطہیر کا عمل بدستور جاری ہے۔