پورے پاکستان کو ایک مریض ایک آئی ڈی دینے جارہے ہیں، مصطفیٰ کمال
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ پورے پاکستان کو ایک مریض ایک آئی ڈی دینے جا رہے ہیں، آئی ڈی کارڈ ہی ایم آر نمبر بن جائے گا، اس بارے میں جلد ڈی جی نادرا سے ملاقات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ صحت اور راہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان کو ایک مریض ایک آئی ڈی دینے جارہے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پورے پاکستان کو ایک مریض ایک آئی ڈی دینے جا رہے ہیں، آئی ڈی کارڈ ہی ایم آر نمبر بن جائے گا، اس بارے میں جلد ڈی جی نادرا سے ملاقات کریں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات سے متعلق سوال پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ اختلافات کم ہو رہے ہیں، اختلافات سوچ کے ہیں۔ انہوں نے کہا ایک کہتا ہے کام ایسے ہو، دوسرا کہتا ہے ایسے ہو، لیکن کام ہونا ہے، اس پر ہم سب کا اتفاق ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ہماری تحریک کا پہلا قدم آل پارٹیز کانفرنس سے ہو گا: مصطفیٰ نواز کھوکھر
مصطفیٰ نواز کھوکھر—فائل فوٹواپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ ہماری تحریک کا پہلا قدم آل پارٹیز کانفرنس سے ہو گا۔
اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے محمود اچکزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی حکومتی جبر سے پریشان ہیں، وہ سب اس آل پارٹیز کانفرنس میں مدعو ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ آج سب کی قوتِ خرید جواب دے گئی ہے، تنخواہ دار طبقہ پس کر رہ گیا ہے، شوگر مافیا کا اسکینڈل سب کے سامنے ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے عید کے بعد جے یو آئی کے ممکنہ احتجاج پر اپوزیشن کو آگاہ کیا، محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مشترکہ جدوجہد کے نکات پر گفتگو ہوئی۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ اس وقت غریب آدمی 200 روپے فی کلو چینی خریدنے پر مجبور ہے، آج سوال کرنے والوں پر تلوار لٹکا دی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کی آزادی چھین لی گئی ہے، میڈیا سمیت معاشرے کے دبے افراد کے ساتھ ہیں۔
اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم پُرامن طریقوں سے سڑکوں پر بھی بیٹھیں گے، ہم عام آدمی کے حقوق کے لیے ہر فورم پر احتجاج کو تیار ہیں۔