پی ایس ایل 10: لاہور، پنڈی، ملتان کے میچز کیلئے فوج و رینجرز طلب
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کی سیکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کرلیے گئے۔
اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو درخواست بھجوا دی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق فول پروف سیکیورٹی میں پولیس کی معاونت کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کیے گئے ہیں۔ لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے لیے رینجرز کے 1، 1 ونگ اور آرمی کی 2، 2 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے درخواست میں کہا ہے کہ پی ایس ایل میں بین الاقوامی کرکٹرز اور میچ آفیشلز حصہ لے رہے ہیں۔ ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور عملے کی شرکت کے باعث یہ ہائی پروفائل ایونٹ ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں میچز، ٹیموں کے قیام اور سفر کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیےجائیں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
صوبے میں امن و امان پر بحث، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی بینچز پر صرف پارلیمانی سیکریٹری کی شرکت
پنجاب اسمبلی میں صوبے میں امن و امان اور 1930 کا قانون نافذ کرنے کیلیے بلائے گئے اجلاس میں حکومتی بینچز خالی رہیں۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن بینچوں پر 20 کے قریب اراکین موجود تھے۔ جبکہ امن و وامان پر بحث کے حکومتی بنچوں پر صرف پارلیمانی سیکرٹری خالد رانجھا موجود رہے۔
اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے محکمہ داخلہ کے افسران کی اجلاس میں عدم موجودگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسپیکر سے استدعا کی کہ محکمہ داخلہ کے افسران کو فی الفور طلب کیا جائے۔
احمد خان بھچر نے کہا کہ امن و امان کے متعلق بحث کے موقع پر محکمہ داخلہ کا کوئی نمائندہ آفیشل گیلری میں موجود نہیں، ان کی عدم موجودگی کے باوجود ہم اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کریں گے اور تقریریں کریں گے جو حکومت کےلئے خفگی کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت صوبہ میں امن و امان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، آپ نے محکمہ کرائم کنٹرول تو بنا لیا لیکن ڈھائی لاکھ پولیس فورس کے باوجود چار ہزار لوگوں کو اختیار دیدیا گیا۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اس وقت ہم عوام کا پیسہ ضائع کر رہے ہیں، امن و امان کی بحث میں ایوان میں نہ کوئی افیشل گیلری میں موجود ہے نہ ایوان میں کوئی ہے۔ پنجاب حکومت امن وامان میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی ہے۔