صبا قمر کا دبئی کے ڈیزرٹ ریزورٹ میں سالگرہ کا جشن
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں عالمی شہرت یافتہ اداکارہ کو شہر کی چکا چوند سے دور پُر سکون انداز میں دبئی کے ڈیزرٹ ریزورٹ پر رات گئے سالگرہ کا جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by ???????????????? ???????????????????? (@sabaqamarzaman)
تصاویر میں صبا قمر کو سالگرہ کے موقع پر مدھم روشنیوں سے سجے سیٹ اپ کے درمیان سیاہ باڈی کون ڈریس میں سالگرہ کا کیک کاٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ایسی سالگرہ جو آپ کے دل کو زندگی سے بھر دے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی سالگرہ کی تاریخ یعنی 5 اپریل بھی کیپشن میں مینشن کی ہے۔
مذکورہ پوسٹ کے کمنٹس میں ساتھی فنکار سمیت ان کے مداح بھی انہیں سالگرہ کی مبارک باد دے رہے اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ماریہ بی اور ترکی کی مشہور انفلوئنسر کے درمیان جاری تنازع کی وجہ کیا ہے؟
ترکی کی ڈیجیٹل کریئیٹر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ترکاں آتائے نے مشہور پاکستانی فیشن ڈیزائنر ماریہ بی پر رقم کی نامکمل ادائیگی کے الزامات عائد کردیئے۔
پاکستان سے تعلیم حاصل کرنے اور اردو زبان میں کانٹینٹ بنا کر مشہور ہونے والی ترکی کی سوشل میڈیا الفلوئنسر ترکاں آتائے ماریہ بی کے ساتھ ایک تنازعے کے باعث خبروں کی سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔
ترکاں آتائے نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے ماریہ بی پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ ڈیزائنر نے ان کے ساتھ ترکی میں ہونے والے ایک فوٹو شوٹ کے بعد مکمل ادائیگی نہیں کی۔
View this post on InstagramA post shared by Türkan Atay (@turkanpk)
ترکاں نے بتایا کہ 2025 میں ماریہ بی نے ان سے رابطہ کیا اور فیشن شوٹ کیلئے فی لباس معاوضے پر معاہدہ طے پایا، کیونکہ ترکی میں فوٹو شوٹس کے اخراجات ہر لباس کے حساب سے ہوتے ہیں۔ ترکاں نے بتایا کہ انہوں نے ماریہ بی کو مکمل کوٹیشن بھیجا، شوٹ کیا، مواد تیار کیا اور سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کیا، مگر ماریہ بی نے طے شدہ معاہدے کے مطابق مکمل ادائیگی نہیں کی۔
ترکاں کے مطابق ماریہ بی کی ٹیم نے بعد میں کہا کہ وہ عام طور پر ریلس کے حساب سے ادائیگی کرتے ہیں، جو اصل معاہدے سے مختلف ہے۔ ترکاں کا کہنا ہے کہ تین ماہ گزرنے کے باوجود انہیں تاحال مکمل ادائیگی نہیں کی گئی اس لئے اب وہ کبھی دوبارہ ماریہ بی کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔
View this post on InstagramA post shared by Türkan Atay (@turkanpk)
ترکاں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ماریہ بی نے ان سے ہونے والی چیٹ کے پیغامات ڈیلیٹ کر دیے، اور ان پر الزام لگایا کہ وہ معاملے کو مینیجر کے حوالے کر کے خود خاموش ہو گئیں۔ ترکاں نے کہا کہ ان کے پاس تمام اسکرین شاٹس محفوظ ہیں۔
دوسری جانب ماریہ بی کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے وضاحت کی ہے کہ ماریہ بی کا برانڈ ہمیشہ دیانت داری اور پیشہ ورانہ طریقے سے کام کرتا آیا ہے، اور 25 سالہ کیریئر میں کبھی کسی ادائیگی سے انکار نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکاں آتائے کے ساتھ پیدا ہونے والی غلط فہمی کو حل کرنے کے لیے ملاقات طے کی گئی تھی، لیکن ترکاں نے مسئلہ سوشل میڈیا پر لا کر ملاقات کر کے معاملہ حل کرنے کے بچائے منفی تاثر پھیلایا ہے۔