Daily Mumtaz:
2025-07-04@21:29:15 GMT

عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمت میں کمی

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمت میں کمی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 2 سے 3 فیصد گری ہے۔

برینٹ خام تیل 64 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 60 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

علاوہ ازیں عالمی سطح پر گیس کی قیمت ڈیڑھ فیصد کمی کے ساتھ 3 ڈالرز 77 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 3 اپریل کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد تک کمی ہوئی تھی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: عالمی منڈی میں کی قیمت

پڑھیں:

بسکٹ نے خاتون کو 50 ہزار ڈالرز جتوا دیے

چینی روایات میں خوش قسمتی کی علامت سمجھے جانے والے بسکٹ کے سبب خاتون نے 50 ہزار ڈالرز جیت لیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق خوش قسمتی کی علامت سمجھے جانے والے بسکٹ جسے فارچیون کوکی کہا جاتا ہے، یہ مغربی ممالک میں کھانے کے بعد پیش کیا جاتا ہے۔

چینی روایات کے مطابق اس بسکٹ میں ایک چٹ (تحریری نوٹ) پوشیدہ ہوتا ہے، جس پر کبھی پیش گوئی تو کبھی لکی نمبر درج ہوتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاٹری حکام نے تصدیق کی ہے کہ لیکسنگٹن سے تعلق رکھنے والی کیتھی بیلی نامی خاتون نے لاٹری ٹکٹ خریدنے کے لیے فارچیون کوکی کا استعمال کیا تھا۔

خاتون کے مطابق لاٹری جیتنے پر اس وقت یقین آیا جب کینٹکی لاٹری کی جانب سے انہیں بذریعہ ای میل اس حوالے سے تصدیق کی گئی۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں مہنگا ہورہا ہے
  • سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں کمی
  • بسکٹ نے خاتون کو 50 ہزار ڈالرز جتوا دیے
  • لاہور میں جرائم کی شرح میں زبردست کمی ہوئی ہے: پولیس کا دعویٰ
  • سپرہائی وے, نیو سبزی منڈی اور لانڈھی رزاق آباد میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے
  • سونے کی قیمت میں اضافہ ، مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی
  • کویتی خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی، عالمی مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج مزید اضافہ
  • نئی آئی فون 17 سیریز کے لانچ کی تاریخ اور قیمت سامنے آگئی
  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی