اداکارہ نرگس نازیبا تصاویر کیس؛ عدالت نے نگار چوہدری کو ریلیف دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ نرگس نازیبا تصاویر کیس میں نامزد نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
رپورٹ کے مطابق فلم اسٹار نرگس کی بے باک تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے سے متعلق کیس میں اداکارہ نگار چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
جسٹس فاروق حیدر نے اداکارہ یاسمین تبسم عرف نگار چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ نگار چوہدری کی عبوری ضمانت کنفرم کی جائے۔
عدالت نے نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں 18 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے اگلی سماعت پر فرنزک رپورٹ طلب کر لی۔
سرکاری وکیل نے فرنزک رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت مانگی لی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ نگار چوہدری کی آواز اور ویڈی فرنزک کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔ عدالت میں ڈپٹی ڈائریکٹر سابئر کرائم بھی ریکارڈ سمیت پیش ہوئے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
26 نومبراحتجاج‘ مسلسل غیر حاضر ملزموں کیخلاف اشتہاری پراسس شروع
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) انسداددہشت گردی عدالت اسلام آبادکے ڈیوٹی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمات کی سماعت کی،عدالت نے مسلسل غیر حاضر ملزموں کیخلاف اشتہاری کا پراسس شروع کردیا ہے ۔کیس کی سماعت میں غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ۔تھانہ شہزاد ٹاون کے مقدمہ میں کوئی ملزم عدالت میں پیش نہ ہوا۔عدالت نے کیس کی سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی۔پی ٹی آئی کارکنان کیجانب سے زاہد بشیر ڈار اور مرتضی طوری ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تھانہ کھنہ ،آبپارہ اور شہزاد ٹاون میں مقدمات درج ہیںتھانہ کھنہ کے مقدمہ میں 22 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی ہے ۔تھانہ آبپارہ کے مقدمہ میں 21 ملزمان عدالت میں پیش۔ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کردی گئیںعدالت نے کیس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔