وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ پراجیکٹس کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں مختلف شہروں کے لیے 1500 الیکٹرک بسوں کے منصوبے کی اصولی منظوری دی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے دور دراز بڑے شہروں میں مرحلہ وار الیکٹرک بسوں پر مشتمل ٹرانسپورٹ سسٹم شروع کیا جائے گا اس منصوبے کا مقصد شہریوں کو صاف اور توانائی بچت ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہے پہلے مرحلے میں 380 الیکٹرک بسوں کی خریداری کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور اس میں لاہور اور گوجرانوالہ کو شامل کیا جائے گا جہاں ان بسوں کی سروس شروع کی جائے گی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فیصل آباد میں اورنج اور ریڈ بس سروس شروع کرنے کی ہدایت بھی کی ان سروسز کو سمندری روڈ سے سرگودھا روڈ تک اور جڑانوالہ سے جھنگ روڈ تک چلایا جائے گا مریم نواز شریف نے فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں الیکٹرک بس کے ٹریک کے لیے پلان طلب کر لیا ہے جبکہ لاہور میں یلیو لائن کے لیے الیکٹرک بس ٹریک کی پلاننگ کے لیے 15 روز کی مہلت دی گئی اس کے علاوہ لاہور میں الیکٹرک بسوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے لیے بھی پلان طلب کر لیا گیا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور میں جدید ترین ٹرانسپورٹ ٹاور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی منظوری بھی دی انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب کے ہر بڑے شہر میں شاندار اور جدید ترین بس سسٹم چاہتے ہیں اور اس کا فائدہ صرف لاہور نہیں بلکہ دیگر شہروں کے عوام کو بھی پہنچنا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ ترقی کے سفر میں سب کو شریک کرنے کے لیے الیکٹرک بسوں کی سروس دوسرے شہروں میں بھی شروع کی جائے گی
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف الیکٹرک بسوں الیکٹرک بس کے لیے
پڑھیں:
2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا: مریم نواز
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام کا دوسرا فیز شروع ہو گیا۔
جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام کےلیے ہر ضلع میں کوٹہ مقرر کر دیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں کسان کارڈ پروگرام نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ گرین ٹریکٹرز اور ٹیوب ویل سولرائزیشن پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ کاشت کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولتیں دے رہے ہیں۔