غزہ کے طبی مراکز مسلسل حملوں کی زد میں ہیں، UNRWA
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
عالمی یوم صحت کے موقع پر فلیپ لازارینی کا کہنا تھا کہ آج کے دن کی مناسبت سے ہم غزہ میں صحت کے انفراسٹرکچر کی تباہی پر سوگ میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے UNRWA کے کمشنر "فلیپ لازارینی" نے خبردار کیا کہ غزہ کی پٹی میں طبی امداد کا نظام اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم صحت پر کیا۔ اس موقع پر فلیپ لازارینی نے کہا کہ آج کے دن کی مناسبت سے ہم غزہ میں صحت کے انفراسٹرکچر کی تباہی پر سوگ میں ہیں۔ الجزیرہ نے UNRWA کے کمشنر جنرل کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی کہ غزہ میں صحت کے مراکز مسلسل حملوں کی زد میں ہیں۔ امدادی کارکن مارے اور زخمی کئے جا رہے ہیں۔ طبی آلات کا فقدان ہے۔ اقوام متحدہ کے اس عہدیدار نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں 2 ملین افراد کو نفسیاتی مسائل کا سامنا ہے۔ وہاں کی عوام بہت ساری ذہنی بیماریوں کا شکار ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز تیزی کا رحجان ، 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 56 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حدکو عبورکرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کومسلسل دوسرے روزبھی کاروبارمیں تیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس نے ایک مرتبہ پھر1لاکھ 56ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حدکوکامیابی سے عبورکیا۔دن 12بجے تک کے ایس ای 100انڈیکس میں 720.94پوائنٹس کااضافہ ہوااورانڈیکس 156105.44پوائنٹس تک پہنچ گیا۔(جاری ہے)
مجموعی طورپر584308679حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 19.26ارب روپے تھی۔
کے ایس ای 30انڈیکس 281.53پوائنٹ اضافے کے بعد47748.52پوائنٹس تک جبکہ اسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 1814.26پوائنٹ کے اضافے سے 229459پوائنٹس تک پہنچ گیا۔فیوچرٹریڈنگ کے تحت 4.32ارب روپے کے سودے طے پائے۔ بینک آف پنجاب،پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل اورمیڈیاٹائمز لیمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہیں۔