ہیری بروک انگلینڈ سفیدکے وائٹ بال کپتان مقرر کر دیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
ہیری بروک کو ایک روزہ اور ٹی 20 میچوں کے لیے انگلینڈ کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔
26سالہ بیٹسمین ہیری بروک کو جوس بٹلر کی جگہ وائٹ بال کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ جوس بٹلر فروری میں انگلینڈ کے چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد مستعفی ہوگئے تھے۔
بروک ون ڈے اور ٹی 20 دونوں میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اب ان قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا کہ انگلینڈ ان دونوں فارمیٹس کے لیے الگ الگ کپتان مقرر کرے گا۔
انہیں اور ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کو گزشتہ 12 مہینوںن سے اس عہدے کے لیے سرکردہ امیدوار کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انگلینڈ کرکٹ ٹیم ہیری بروک ہیری بروک کپتان مقرر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انگلینڈ کرکٹ ٹیم ہیری بروک کپتان مقرر ہیری بروک کے لیے
پڑھیں:
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کے داخلے پر سخت پابندیاں عائد کردیں ،جس کے بعد امریکا میں آزادی صحافت کے حوالے سے نئی بحث چھڑگئی ۔ نئی پالیسی کے تحت صحافی اب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری یا دیگر اعلیٰ حکام کے دفاتر میں بغیر اجازت داخل نہیں ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ اپر پریس روم میں داخلہ بھی صرف پیشگی اجازت کے ذریعے ممکن ہوگا، جس کے بغیر کسی کو رسائی نہیں دی جائے گی۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہے اور اس کا مقصد حساس معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ گزشتہ ماہ پینٹاگون میں بھی اسی نوعیت کی پابندیاں عائد کی گئی تھیں، جن پر امریکی صحافتی حلقوں نے سخت ردِعمل دیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پالیسی تمام میڈیا اداروں پر یکساں لاگو ہوگی اور کسی کو استثنا حاصل نہیں ہوگا۔