پنجاب حکومت کا پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے گندم خریداری فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
پنجاب حکومت نے رواں برس پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں پنجاب میں گندم کے کاشتکار مفت ٹریکٹرز اور لینڈلیولرز کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت گندم کی کٹائی سے قبل جائزہ اجلاس ہوا، جس میں اہم امور زیر بحث آئے۔
اجلاس میں گندم کی ریکارڈ پیداوار پر پنجاب کے کسانوں کو حکومت کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں گندم کی آزادانہ نقل و حمل کی اجازت ہوگی، جبکہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے گندم کی خریداری کرےگی۔
اجلاس میں فری مارکیٹ اور ڈی ریگولیشن کی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں کسان گندم پر سیاست نہ کریں، مسئلے کا حل نکالیں گے، وزیر خوراک پنجاب
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ کسان ہمارے بھائی ہیں، مفاد کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پرائیویٹ سیکٹر پنجاب حکومت فیصلہ گندم خریداری مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پرائیویٹ سیکٹر پنجاب حکومت فیصلہ مریم نواز وی نیوز پرائیویٹ سیکٹر گندم کی
پڑھیں:
کوئٹہ، پرائیویٹ اسکولز کی انتخابی شیڈول میں امتحانات کو مدنظر رکھنے کی اپیل
اپنے بیان میں آل بلوچستان پرائیویٹ اسکولز فیڈیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان اسکولز کے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھ کر کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن بلوچستان نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول ترتیب دیتے ہوئے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھا جائے۔ اپنے بیان میں آل بلوچستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر نذر بڑیچ، سینئر نائب صدر حاجی سلیم ناصر، جنرل سیکرٹری حضرت علی کوثر و دیگر رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تجویز دی ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان کوئٹہ میں اسکولوں کے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھ کرے۔ 20 نومبر سے کوئٹہ میں سالانہ امتحانات شروع ہو رہے ہیں، جبکہ ہشتم بورڈ کا امتحانات بھی 24 نومبر سے شروع ہوں گے۔ ایسے میں کوئٹہ کے تمام نجی و سرکاری اسکولز کے اساتذہ و دیگر عملہ امتحانات میں مصروف ہوں گے۔ لہٰذا الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان اسکولز کے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھ کر کرے۔