روپے کی قدر میں معمولی کمی، انٹربینک میں ڈالر 280.57 روپے پر بند
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
کراچی:
انٹربینک میں پیر کے روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 10 پیسے کم ہوگئی۔
انٹربینک میں ڈالر 280 روپے57پیسے پر بند ہوا، جمعہ کے روز انٹربینک میں ڈالر 280 روپے47پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام رہا۔
ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 1پیسے کی معمولی کمی واقع ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 96پیسے پر آگیا۔ہفتے کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 97پیسے پر بند ہوا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اوپن مارکیٹ میں میں ڈالر
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان: راغزائی ٹمبر مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے برمل کی راغزائی ٹمبر مارکیٹ میں لگنے والی آگ کا منظر—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیاجنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے برمل کی راغزائی ٹمبر مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
جلائے گئے پرچوں میں 23 امتحانی سینٹرز کے ہزاروں حل شدہ پرچے شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے دیار اور شاہ بلوط کی لکڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
جوبی وزیرستان لوئر کے نائب تحصیلدار زمان کے مطابق آپریشن میں مقامی قبائل اور ریسکیو ٹیم نے حصہ لیا۔
آگ سے متاثرہ دکانوں کے مالکان اور ٹھیکیداروں نے صوبائی حکومت سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔