پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے کہا ہے کہ ہم نے بیرسٹر گوہر سے پوچھا تھا کہ سازش والی بات کہاں سے آئی ہے؟

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں گفتگو کے دوران عاطف خان نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے پارلیمانی پارٹی کو ٹکٹس کی تقسیم پر اعتماد میں لیا اور بانی پی ٹی آئی کا پیغام بھی دیا۔

پارٹی کی اندرونی بات میڈیا پر نہ کی جائے، عاطف خان

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ ورکرز کو آپس کی لڑائی پر تشویش ہوتی ہے، پارٹی کی اندرونی بات میڈیا پر نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سب ایک ایک سیٹ پر الیکشن لڑیں گے، ہم 3 ارکان سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی رائے تھی کہ ان کی مرکز میں ضروت ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اس وقت سینئر قیادت میں سے بہت سے لوگ پارٹی چھوڑ گئے تھے، ہمارے لیے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنا ضروری تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے جب جیل میں ملا تھا تو اس وقت انہوں نے یہی کہا تھا۔

عاطف خان نے یہ بھی کہا کہ ہم نے بیرسٹر گوہر سے پوچھا کہ سازش والی بات کہاں سے آئی؟ تو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے سازش جیسی کوئی بات نہیں کی۔

اُنہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کے مطابق سازش کا لفظ نہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے کہا نہ میں نے علی امین سے کہا، اگر ایسے بیانات کا سلسلہ چلتا رہا تو چپقلش بڑھے گی گلے شکوے ہوں گے۔

عاطف خان نے صاف الفاظ میں کہا کہ ہمیں اپنی توجہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر دینی چاہیے، مزید اس معاملے پر بیان نہیں دیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ

پڑھیں:

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود برقرار رکھنے پر رد عمل

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود برقرار رکھنے پر رد عمل WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود برقرار رکھنے پر رد عمل سامنے آگیا ۔

اپنے ایک بیان میں عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے ،

مہنگائی کے تناسب سے شرح سود کو زیادہ سے زیادہ 6 سے 7 فیصد پر ہونا چاہیے،

انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے حکومتی قرضوں میں 3500 ارب روپے کمی کا امکان تھا،

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ وہ پاکستان میں شرح سود خطے کے دیگر ممالک سے زیادہ ہے،

ان کا کہنا تھا کہ کاروبار کی بہتری کیلئے شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں ہونا چاہیے،

شرح سود اگر سنگل ڈیجٹ میں ہوتی تو پیداواری لاگت کم ہوتی،

پیداواری لاگت میں کمی سے مہنگائی میں کمی آتی ہے ،

انہوں نے کہا کہ شرح سود زیادہ رکھنا کرنسی سرکولیشن کو متاثر کرتا ہے،

صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی شرح سود میں کمی کی نوید سنائی تھی،

موجودہ صورتحال میں شرح سود کو برقرار رکھنے سے کاروباری ماحول شدید متاثر ہو گا،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی کے اچانک انتقال کی وجہ سامنے آگئی موجودہ حکومت کے 16ماہ میں قرضوں میں 13ہزار 78ارب روپے کا اضافہ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام کاٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن کے قیام کا خیر مقدم امریکہ سے درآمد کردہ متعلقہ اینلاگ آئی سی چپس کے خلاف اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کا آغاز،چینی وزارت تجارت پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان، قیمت میں کتنا اضافہ ہو سکتا ہے؟ آئی ایم ایف مذاکرات، ایف بی آر کو 2 ہفتوں میں 1100 ارب اکٹھے کرنے کا چیلنج درپیش سونے کی قیمت میں ایک دن کمی کے بعد آج پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے پاکستان کا نقصان ہوگا‘ بیرسٹر گوہر
  • سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے پاکستان کا نقصان ہوگا، بیرسٹر گوہر
  •  اب سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے حکومت کرنے سے پاکستان کا نقصان ہوگا:چیئرمین پی ٹی  آئی
  • علیمہ خان کا انڈوں سے حملہ کرنے والی خواتین کے بارے میں بڑا انکشاف
  • سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے پاکستان کا نقصان ہوگا: بیرسٹر گوہر
  • عدلیہ میں ججز ذاتی اختلافات رکھتے ہیں اور کھل کر سامنے آگئے ہیں، بیرسٹر گوہر
  • بانی سے ملاقات نہ ہونے کا غصہ ؛ علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو منافق قرار دے دیا
  • پی ٹی آئی میں منافق لوگ موجود، پارٹی کو کمزور کر رہے ہیں، علی امین گنڈا پور
  • صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود برقرار رکھنے پر رد عمل
  • 80 کی دہائی کی مقبول اداکارہ سلمی آغا اب کہاں ہیں؟