اسپیکر کی کرسی کسی اور ادارے کی ترجمان نہیں، محمود اچکزئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی کرسی کسی اور ادارے کی ترجمان نہیں۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں محمود اچکزئی نے کہا کہ جنید اکبر ایمانداری سے بات کررہا تھا۔ ایاز صادق نے جنید اکبر کو کہا کہ سکیورٹی میٹنگ میں یہ بات کرنا چاہیے تھی۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے درمیان کہا سنی ہوگئی۔
محمود اچکزئی نے مزید کہا کہ اسپیکر نے کہا سکیورٹی میٹنگ میں آپ لوگ نہیں آئے، ہم کیوں آتے؟ ملکی سیکیورٹی عزیز تھی تو آپ پورے پارلیمان کو بلاتے۔ ان کیمرا میٹنگ کا کیا مقصد تھا؟
انہوں نے کہا کہ کوئی شریف انسان یہ بول دے کہ پاکستان میں انتخابات شفاف ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ووٹ کی طاقت ہی جمہوریت کو مضبوط بناتی ہے: ملک محمد احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان — فائل فوٹواسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ ووٹ کی طاقت ہی جمہوریت کو مضبوط بناتی ہے، جمہوریت ہمیں ڈائیلاگ کی طرف لے کر جاتی ہے۔
ملک محمد احمد خان نے نجی یونیورسٹی میں جمہوریت کو درپیش چیلنجز پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں کسی سیاسی جماعت کی نمائندگی کرنے کے لیے نہیں آیا، سیاسی جماعتیں منشور دیتی ہیں انتخاب عوام کرتے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر محمد احمد خان نے کہا کہ ملکی معیشت ترقی کررہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا دیہات کی سطح پر تعلیمی سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں، پالیسی میکرز کو ملک کی ترقی کے لیے آئیڈیاز دینے ہوں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا سوسائٹی کے لیے چیلنچ بن چکا ہے، ڈیجیٹل میڈیا کے درست استعمال سے ملک کو اور ہمیں فائدہ ہو گا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کا فیک استعمال ملک کی ساکھ کو متاثر کر رہا ہے۔