ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی،موسمیات نے نوید سنادی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارش متوقع ہے۔ جبکہ اسلام آباد میں آج رات کو تیز ہواؤں کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے اضلاع ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، قلعہ سیف اللہ اور قلات میں بارش متوقع ہے۔ جبکہ خضدار اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے علاقے راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ اور میانوالی میں بھی بارش کا امکان ہے۔ حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور سیالکوٹ میں بھی بادل برسیں گے۔ نارووال، لاہور، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان اور بٹگرام میں بارش متوقع ہے۔ مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور کرم میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور صوابی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔
ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے14افراد جاں بحق
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گرج چمک کے ساتھ بارش بارش کا امکان ہے کے بیشتر
پڑھیں:
پاکستان کی شاندار واپسی، جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 111 رنز کا معمولی ہدف گرین شرٹس نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 14ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا۔ جنوبی افریقی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے مکمل طور پر بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 110 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نوجوان پیسر سلمان مرزا نے اپنے کم بیک میچ میں 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ نسیم شاہ نے 2 جبکہ ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوالڈ بریوس 25، ڈونون فریرا 15، کاربن بوش 11 اور بارٹ مین 12 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن نے پراعتماد انداز اپنایا۔ صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 38 گیندوں پر 71 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ صاحبزادہ فرحان نے 28 رنز بنائے جبکہ کپتان بابر اعظم 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے 14ویں اوور میں ہدف با آسانی حاصل کر کے شائقین کو ایک یکطرفہ جیت کا تحفہ دیا۔
اس کامیابی کے ساتھ تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ فیصلہ کن مقابلہ کل لاہور میں ہی کھیلا جائے گا، جس میں دونوں ٹیمیں سیریز جیتنے کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ یہ فتح نہ صرف پاکستان کے لیے سیریز میں واپسی کا موقع ہے بلکہ نوجوان کھلاڑیوں، خاص طور پر صائم ایوب اور سلمان مرزا کے لیے اعتماد کا اظہار بھی ہے، جنہوں نے اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا۔