بالی ووڈ کے معروف اداکار سونو سود نے اہلیہ سونالی سود کے حالیہ کار حادثے کے چند دن بعد ایک اہم پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے روڈ سیفٹی اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سونو سود نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ناگپور میں پیش آنے والے حادثے سے کچھ لمحے قبل گاڑی میں سوار تمام افراد نے سیٹ بیلٹ باندھ لی تھی، جس کی وجہ سے وہ سب محفوظ رہے۔ گاڑی میں اُس وقت ان کی اہلیہ، بھتیجا اور بہن بھی موجود تھے۔

سونو سود نے کہا کہ دنیا نے حادثے کے بعد ان کی گاڑی کی حالت دیکھ لی، لیکن سیٹ بیلٹ نے ان کے پیاروں کی جان بچائی۔ انہوں نے اس عام روایت کی نشاندہی بھی کی کہ اکثر لوگ، خاص طور پر پچھلی سیٹ پر بیٹھنے والے، سیٹ بیلٹ نہیں باندھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ 100 میں سے 99 لوگ پچھلی سیٹ پر سیٹ بیلٹ استعمال نہیں کرتے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Sonu Sood (@sonu_sood)

اپنے پیغام کے اختتام پر سونو سود نے عوام سے اپیل کی کہ چاہے آپ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر ہی کیوں نہ بیٹھے ہوں مگر سیٹ بیلٹ ضرور باندھیں تاکہ آپ اور آپ کا خاندان محفوظ رہ سکے۔

ایکشن اسٹار نے اپنی پوسٹ میں لکھا: ’سیٹ بیلٹ نہیں تو آپ کا خاندان بھی نہیں، سیٹ بیلٹ باندھیں، چاہے آپ پچھلی سیٹ پر ہی کیوں نہ ہوں۔‘

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

غزہ صحافیوں کے لیے خطرناک ترین خطہ ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

دنیا بھر میں صحافیوں کے قتل کے تقریباً 10 میں سے 9 واقعات تاحال حل طلب ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ غزہ اس وقت دنیا میں صحافیوں کیلئے سب سے خطرناک خطہ ثابت ہوا ہے، اور آج کے دن عالمی سطح پر صحافیوں کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: 200 سال کی جنگوں سے زیادہ صحافی غزہ میں مارے گئے، جیکسن ہنکل

انتونیو گوتریس نے کہا کہ یہ تشویشناک امر ہے کہ صحافیوں کے قتل کے بیشتر کیسز میں تفتیش آگے نہیں بڑھتی اور مجرموں کو سزا نہیں ملتی، جس کے باعث تشدد کا سلسلہ بڑھتا ہے اور جمہوری اصول کمزور ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق سزا نہ ملنا صرف ناانصافی نہیں بلکہ صحافتی آزادی پر براہِ راست حملہ ہے۔

صحافیوں کے قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ صحافیوں کے قتل کے ہر کیس کی شفاف تحقیقات کریں، ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ایسے ماحول کی ضمانت دی جائے جہاں صحافی بغیر دباؤ اور خوف کے اپنا پیشہ ورانہ فریضہ انجام دے سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’45 دن ایسے گزرے جیسے 45 سال‘، فلسطینی صحافی کی غزہ میں اپنی رپورٹنگ پر مبنی یادداشتیں شائع

انہوں نے کہا کہ جب صحافیوں کی آواز دبائی جاتی ہے تو حقیقت، شفافیت اور انسانی حقوق بھی دب جاتے ہیں، اس لیے صحافتی آزادی کا دفاع اجتماعی ذمہ داری ہے اور اسے ہر قیمت پر برقرار رکھا جانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اقوام متحدہ انتونیو گوتریس صحافی شہید غزہ فلسطین

متعلقہ مضامین

  • کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر عوام کیلئے چالان نہیں انعام ہونا چاہیے، نبیل ظفر
  • کراچی میں آج 2296 ای چالان، سب سے زیادہ کس خلاف ورزی پر؟
  • کراچی میں ای چالان سسٹم پر نبیل ظفر کا تبصرہ: “چالان نہیں، عوام کو انعام ملنا چاہیے”
  • پاریش راول نے نیشنل ایوارڈز سے متعلق بڑا انکشاف کردیا
  • کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر عوام کیلئے جرمانہ نہیں انعام ہونا چاہیے، نبیل ظفر
  • غزہ صحافیوں کے لیے خطرناک ترین خطہ ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں انعام ہونا چاہیے: نبیل ظفر
  • کراچی: ملیر کینٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق
  • لاٹری ٹکٹ گھر بھولنے والے امریکی شہری نے 5 لاکھ ڈالر کیسے جیت لیے؟
  • معاملات بہتر کیسے ہونگے؟