— فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں پبلک سروس گاڑیوں سمیت تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں میں ٹریکر اور ڈیش کیم کی تنصیب لازمی قرار دے دی۔

‏‎ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی میں ٹریفک مسائل سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں صوبائی وزراء سعیدغنی، مکیش چاولہ، ضیاء لنجار، میئرکراچی مرتضیٰ وہاب، آئی جی پولیس غلام نبی میمن سمیت دیگر نے شرکت کی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ بھاری و ہلکی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے رینڈم ڈرگ ٹیسٹ لازمی ہو گا جبکہ شہر میں ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز کے لیے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے موٹر سائیکل سواروں کے ہیلمٹ لازمی قرار دیتے ہوئے ٹرپل سواری پر بھی پابندی لگانے کی ہدایت کی۔

مصنوعی منہگائی پر قابو پایا جائے، وزیرِ اعلیٰ سندھ کی ہدایت

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے مصنوعی منہگائی پر قابو پانے اور قیمتیں حقیقت پسندانہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

 مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں بڑھتے ہوئے روڈ حادثات پر انتہائی افسردہ ہوں، ‏‎ٹریفک اور ضلع پولیس مل کر کام کرے اور مجھے صرف روڈ حادثات کی روک تھام چاہیے، انسانی جانوں کا ضیاع ناقابلِ برداشت ہے، ماؤں کی گودیں اجڑ رہی ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ شہر میں ہیوی وہیکلز چلانے والوں کے ڈرائیونگ لائسنس چیک کیے جائیں۔

اجلاس کے دوران آئی جی سندھ نے وزیر اعلی سندھ کو شہر میں گذشتہ روز ہونے والے چالان اور کارروائیوں سے آگاہ کیا گیا۔

 وزیرِ اعلیٰ سندھ نے شہر میں چھوٹی بڑی گاڑیوں اور پبلک سروس وہیکلز میں ٹریکر اور ڈیش کیم کی تنصیب لازمی قرار دے دی۔

 ان کا کہنا ہے کہ تمام بھاری و ہلکی گاڑیوں میں انڈر رن پروٹیکشن ڈیوائسز کی تنصیب لازمی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پانی بہاتے واٹر ٹینکرز کو سڑکوں پر چلنے سے روکا جائے جبکہ فٹنس سرٹیفکیٹ منسوخ گاڑیاں ضبط کی جائیں گی۔ 

وزیر اعلیٰ سندھ نے شفاف ای ٹکٹنگ کے لیے فیس لیس خودکار نظام متعارف کرانے کی ہدایت کی  اور کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ، ایکسائز، لائسنسنگ اتھارٹی، ٹریفک پولیس اور نادرا کو باہم منسلک کیا جائے گا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹریفک انجینئرنگ بیورو کی تنظیمِ نو کی جائے گی اور اسے میئر کراچی کے ماتحت کر دیا جائے گا۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈرائیونگ لائسنس سے قبل بین الاقوامی معیار کی تربیت لازمی قرار دے دی۔ 

انہوں نے ہدایت کی کہ غیر قانونی نمبر پلیٹس، کالے شیشے، غیر مجاز سائرن و لائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔

مراد علی شاہ نے فیصلوں پر فوری عمل درآمد کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے، جس کی نگرانی آئی جی پولیس خود کریں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مراد علی شاہ نے لازمی قرار انہوں نے کی ہدایت ہدایت کی کے لیے

پڑھیں:

بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کی جانب سے متعلقہ افسران کو ہنگامی مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ سڑکوں پر چلنے والی تمام بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کی نشاندہی کی جائے اور موٹر وہیکل آرڈیننس قواعد کے مطابق ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قانون پر مکمل عمل درآمد کے لیے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن شروع کیا جائے، جبکہ کارروائی کی روزانہ رپورٹ آئی جی آفس کو ارسال کی جائے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مزید ہدایت دی کہ یہ بتایا جائے کہ اب تک کتنی گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں، کتنے مقدمات درج ہوئے اور کتنی گرفتاریاں عمل میں آئیں۔ذرائع کے مطابق یہ مراسلہ ایڈیشنل آئی جی، تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو ارسال کیا گیا ہے تاکہ صوبہ بھر میں یکساں کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
  • بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور کارروائی بے نقاب، جاسوسی کرنیوالا ملاح گرفتار‘ فورسز کی وردیاں بھی برآمد
  • ریسٹورنٹس، فوڈ پوائنٹس اور عملے کیلئے نئی ایس او پیز جاری
  • محراب پور: گروہی تصادم میں 5افرادزخمی، ڈنڈوں کا بھرپور استعمال کیاگیا
  • بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
  • پنجاب میں کسی بھی جماعت، فرد یا کاروبار میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر سخت کارروائی کا فیصلہ
  • کراچی سمیت سندھ بھر میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
  • کراچی میں چوری شدہ موٹرسائیکل کا ای چالان، شہری حیران و پریشان
  • آئی جی سندھ کی بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
  • آباد کا کراچی میں تجاوزات اور زمینوں پر قبضوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ