Islam Times:
2025-07-25@13:20:11 GMT

شمالی وزیرستان میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT

شمالی وزیرستان میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

سپنوام-1، وزیرستان بلاک، شمالی وزیرستان، خیبر پختونخوا میں واقع ہے۔ 64/64" کے قطر کی گیس پائپ لائن اور 3,264 psig کے ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر پر 70.3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 310 بی بی ایل یومیہ تیل کا بہاؤ دیکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماری انرجیز نے سپنوام-1 کنویں کی لوکہارٹ فارمیشن میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا۔ سپنوام-1، وزیرستان بلاک، شمالی وزیرستان، خیبر پختونخوا میں واقع ہے۔ 64/64" کے قطر کی گیس پائپ لائن اور 3,264 psig کے ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر پر 70.

3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 310 بی بی ایل یومیہ تیل کا بہاؤ دیکھا گیا ہے۔ ماری انرجیز 55 فیصد حقوق کے ساتھ آپریٹر ہے، جبکہ او جی ڈی سی ایل اور اورینٹ پٹرولیم بالترتیب 35 اور 10 فیصد حقوق کے ساتھ شراکت دار ہیں۔

ماری انرجیز کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او فہیم حیدر نے اس دریافت کو پاکستان میں تیل و گیس کے حوالے سے حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔ ماری انرجیز کے چیئرمین نے سیکیورٹی فورسز، صوبائی و وفاقی حکومتوں، مشترکہ منصوبے کے شراکت داروں، ڈی جی پی سی اور وزارتِ پیٹرولیم کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کراچی: بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ٹینک بنانے کا کام مکمل

فوٹو بشکریہ فیس بک

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ٹینک کا کام مکمل کر لیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے لیے سندھ سیکریٹریٹ اور برنس گارڈن کے اطراف میں ٹینک بنائے گئے ہیں۔


اُنہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ٹینکوں میں 2 لاکھ 35 ہزار گیلن بارش کا پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔

میئر کراچی نے یہ بھی بتایا کہ ان ٹینکوں میں برنس گارڈن، آرٹس کونسل، سندھ سیکریٹریٹ کے اطراف میں پانی کھڑا ہونے کی شکایات دور ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ’ آپریشنل واقعہ‘، شمالی غزہ میں 8 اسرائیلی فوجی زخمی
  • کراچی: بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ٹینک بنانے کا کام مکمل
  • شمالی وزیرستان سے دو بینک منیجرز اغوا، علاقہ مکینوں کا احتجاج کا اعلان
  • خاموش سمندر کی گواہی: دوسری جنگِ عظیم کا گمشدہ جاپانی جنگی جہاز کتنے سال بعد دریافت کرلیاگیا
  • ڈالر کی قمت میں بڑی کمی کا امکان ہے، ذخیرہ اندوزی نہ کریں، ملک بوستان