لاہور، جماعت اسلامی کا ’’یکجہتی غزہ مارچ‘‘ 11 اپریل کو مال روڈ پر ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
یکجہتی غزہ مارچ جمعتہ المبارک کو شام 4 بجے اسٹیٹ بنک سے شروع ہوگا اور چئیرنگ کراس تک آئے گا۔ انکا کہنا تھا کہ مارچ میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین اور بچے شرکت کریں گے۔ امیرجماعت اسلامی لاہور کا کہنا تھا کہ یکجہتی غزہ مارچ کی قیادت امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاءالدین انصاری کی زیرصدارت 11 اپریل کو مال روڈ پر ہونیوالے ’’یکجہتی غزہ مارچ ‘‘کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد کیا گیا۔ ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے انچارج پروگرام غزہ مارچ عبدالعزیز عابد سے تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ لی۔ امیر جماعت اسلامی لاہور نے ذمہ داران کو ڈور ٹو ڈور عوام تک یکجہتی غزہ مارچ کی دعوت پہنچانے کی ہدایات دیں۔ اجلاس میں نائب امیر جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، وقاص احمد بٹ، جبران بٹ، مرزا شعیب یعقوب، مغیث شاہد قریشی، محمد شفیق ملک، عبدالعزیز شگری، محمد وقاص ظفر سمیت غزہ مارچ کی معاون کمیٹیوں کے انچارچز نے شرکت کی۔
ضیاءالدین انصاری کا کہنا تھا کہ اہل لاہور 11 اپریل کو مظلوم فلسطینیوں کیساتھ بھرپور اظہاریکجہتی کیلئے غزہ مارچ میں اپنی فیملی کیساتھ شرکت کریں، جبکہ یکجہتی غزہ مارچ جمعتہ المبارک کو شام 4 بجے اسٹیٹ بنک سے شروع ہوگا اور چئیرنگ کراس تک آئے گا۔ انکا کہنا تھا کہ مارچ میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین اور بچے شرکت کریں گے۔ امیرجماعت اسلامی لاہور کا کہنا تھا کہ یکجہتی غزہ مارچ کی قیادت امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی لاہور امیرجماعت اسلامی یکجہتی غزہ مارچ کا کہنا تھا کہ غزہ مارچ کی کریں گے
پڑھیں:
کراچی میں ای چالان کی بھاری رقم پر جماعت اسلامی کا احتجاج، سٹی کونسل میں قرارداد پیش
کراچی میں ای چالان کی بھاری رقم اور کیمروں کے ذریعے اصلاحی اقدامات پر جماعت اسلامی نے سٹی کونسل میں قراردادیں پیش کیں۔ دونوں قراردادیں جماعت اسلامی کے نمائندوں نے سٹی کونسل میں پیش کیں۔
رہنما جماعت اسلامی جنید مکاتی نے سوال اٹھایا کہ یہ چالان لاڑکانہ اور نواب شاہ میں کیوں نہیں لگتے؟ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سہولیات یا بہتر سڑکیں فراہم کیے بغیر ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔
بعد ازاں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے سٹی کونسل ممبران نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے باہر ای چالان کی بھاری رقم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔
کراچی میں ای چالان سسٹم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے جانے والے جرمانے شہریوں کے لیے حیران کن ثابت ہوئے ہیں۔ کراچی اور لاہور کے جرمانوں کا تقابلی جائزہ لینے سے واضح فرق سامنے آتا ہے۔ مثال کے طور پر، ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے پر کراچی میں 20 ہزار روپے جبکہ لاہور میں صرف 200 روپے جرمانہ عائد ہوتا ہے، یعنی کراچی میں یہ رقم سو گنا زیادہ ہے۔
ہیلمٹ نہ پہننے پر کراچی میں 5 ہزار روپے جبکہ لاہور میں 2 ہزار روپے، سگنل توڑنے پر کراچی میں 5 ہزار روپے جبکہ لاہور میں 300 روپے، اور اوور اسپیڈنگ پر کراچی میں 5 ہزار روپے جبکہ لاہور میں 200 روپے جرمانہ ہے۔ سب سے زیادہ فرق ون وے خلاف ورزی پر ہے، جہاں کراچی میں 25 ہزار روپے جبکہ لاہور میں 2 ہزار روپے کا چالان عائد ہوتا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں جرمانوں کی یہ بھاری شرح عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے اور مختلف شہروں میں قوانین کے غیر مساوی اطلاق پر سوالات کھڑے کر رہی ہے۔