وزیرِ داخلہ کا ڈی جی ایف آئی اے کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ڈی جی ایف آئی اے کو غیر قانونی امیگریشن کے خلاف موثر حکمت عملی تیار کرنے اور ڈی جی این سی سی آئی اے کو سائبر کرائمز کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات کی ہیں۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے ملاقات کی،دورانِ ملاقات نو تعینات ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی وقار الدین سید، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وفاقی سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا بھی موجود تھے۔
سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
اعلامیے کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث لوگ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں،انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے چاروں صوبوں میں بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سائبر سکیورٹی ایک نیا چیلنج ہے، اس لئے این سی سی آئی اے کی استعداد کار بڑھائی جائے گی اور افسروں کو تربیت کیلئے بیرون ملک بجھوایا جائے گا۔
یتیم ،بچوں کو ایس او ایس ویلجز میں چھت، معیاری تعلیم فراہم کرنا قابل تحسین : مریم نواز
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: انسانی اسمگلنگ ا ئی اے
پڑھیں:
سندھ حکومت کا چینی،چاول کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون
13 ہزار تھیلے برآمد،سیل کیا گیا گودام بیورو آف سپلائی کے پاس رجسٹرڈ نہیں تھا، ڈی جی زاہد حسین شر
کراچی کے مختلف بازاروں میں چھاپہ مار ٹیمیں چینی کے سرکاری نرخ پر عمل درامد کروانے کیلئے سرگرم
حکومت سندھ نے چینی اور چاول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لے لیا، کورنگی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 13 ہزار چینی اور چاول کے تھیلے برآمد کر لیے ہیں۔سندھ حکومت کے محکمہ بیورو آف سپلائی پرائسز کی کارروائی میں غیر رجسٹرڈ گودام سے 4 ہزار چینی اور 9 ہزار چاول کے تھیلے برآمد کیے گئے ہیں۔ڈی جی زاہد حسین شر کے مطابق سیل کیا گیا گودام بیورو آف سپلائی کے پاس رجسٹرڈ نہیں تھا۔دوسری جانب صوبے بھر میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف سندھ حکومت کی مؤثر کارروائی جاری ہے۔ کراچی کے مختلف بازاروں میں بھی چھاپہ مار ٹیمیں چینی کے سرکاری نرخ پر عمل درامد کروانے کے لیے سرگرم ہیں۔کمشنر کراچی نے چینی کی ریٹیل قیمت 173 روپے فی کلو مقرر کی ہے جبکہ بازاروں میں چینی 185 سے 190 روپے کلو بیچی جارہی ہے۔ کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت 170 روپے ہے۔فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ گودام سرکاری ہے یا پرائیویٹ ہے۔