ایئرپورٹ پرخواتین مسافروں اورکسٹم اہلکاروں میں ہاتھا پائی،مقدمہ خارج
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
سٹی42:لاہور ایئرپورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں کے درمیان ہونے والی ہاتھا پائی کے معاملے میں مقامی عدالت نے مقدمے میں ملوث تین خواتین کو ڈسچارج کر دیا ہے۔
کسٹم حکام نے گزشتہ روز نور فاطمہ، علیشہ اور ثمن کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا، جنہوں نے ابوظہبی سے لاہور آنے پر سامان کی کلیئرنس نہ ہونے پر کسٹم اہلکاروں سے جھگڑا کیا تھا۔
سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
عدالت نے مقدمے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے تینوں خواتین کو بے گناہ قرار دے دیا اور کسٹم حکام کو ان خواتین کا ضبط کیا گیا سامان واپس کرنے کا حکم دیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ایک خاتون مسافر نے کسٹم اہلکاروں کو جوتے بھی مارے تھے، جبکہ سامان میں انڈین عروسی ملبوسات اور سی سی ٹی وی کیمرے موجود تھے۔
عدالت کے فیصلے کے بعد کسٹم حکام نے خواتین کا ضبط شدہ سامان واپس کر دیا اور اس کے ساتھ ہی کیس کو ختم کر دیا گیا ہے۔
یتیم ،بچوں کو ایس او ایس ویلجز میں چھت، معیاری تعلیم فراہم کرنا قابل تحسین : مریم نواز
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 کسٹم اہلکاروں
پڑھیں:
26 نومبر کے کیسز کی قبل از وقت سماعت کیلئے ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے: وکیل فیصل ملک
---فائل فوٹوبانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل ملک نے کہا ہے کہ 26 نومبر کے کیسز کی قبل از وقت سماعت کی درخواست اور سماعت سے متعلق ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وکیل فیصل ملک نے کہا کہ 9 مئی کیسز میں ضمانت خارج ہونے پر لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اپیل خارج کی تھی، لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی اپیل خارج ہونے پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آج علیمہ خان کی جانب سے میں عدالت میں پیش ہوا اور درخواست دائر کی، عدالتی احکامات کے باوجود اڈیالہ جیل حکام وکالت نامے پر دستخط نہیں کروا رہے، عدالت کو بتایا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ وکالت نامے پر دستخط نہیں کروا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل تاحال سپریم کورٹ میں دائر نہیں ہوسکی، عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو وکالت نامے پر دستخط کروا کر کل رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے۔
وکیل فیصل ملک نے گفتگو میں کہا کہ 26 نومبر کے کیسز کا ہمیں یہی پتہ ہے کہ 20 اگست کو سماعت ہونا تھی، گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران قبل از وقت سماعت کی درخواست دائر کر کے منظور کی گئی، قبل از وقت سماعت کی درخواست اور سماعت سے متعلق ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔