تیار ہو جائیں ، ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے بڑی شرط عائد کردی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے بڑی شرط عائد کردی اور ہدایت کی لائسنس ہولڈرز کیلئے ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم متعارف کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں ٹریفک مسائل پراہم اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزرا،میئر کراچی ،آئی جی پولیس ودیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام ہیوی ٹرانسپورٹ ، لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز میں ٹریکر ،ڈیش کیم کی تنصیب لازمی قرار دیا، وزیراعلیٰ سندھ نے پبلک سروس وہیکلز میں بھی ٹریکر ،ڈیش کیم کی تنصیب لازمی قرار دیا۔
کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز کیلئےرفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی اور بھاری وہلکی گاڑیوں کےڈرائیورز کیلئےرینڈم ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دیا۔مراد علی شاہ نے نے ڈرائیونگ لائسنس سے قبل بین الاقوامی معیارکی تربیت لازمی قرار دیتے ہوئے لائسنس ہولڈرز کیلئے ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم متعارف کیا جائے، محکمہ ٹرانسپورٹ، ایکسائز، لائسنسنگ اتھارٹی، ٹریفک پولیس ،نادرا کو منسلک کیا جائےگا۔
انھوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد ممکن بنایا جائے اور ٹریفک انجینئرنگ بیوروکی تنظیم نو اور اسےمیئر کراچی کےماتحت کیاجائے گا۔مراد علی شاہ نے غیر قانونی نمبرپلیٹس،سائرن و لائٹس ،کالےشیشےکیخلاف تیزکریک ڈاؤن اور ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پرسخت کارروائی کاحکم بھی دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے موٹرسائیکل ٹرپل سواری ،غیر محفوظ بائیکس کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فیصلوں پر فوری عملدرآمد کیلئےکمیٹی قائم کردی ، جس کی نگرانی آئی جی سندھ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ شہر میں بڑھتے روڈ حادثات پر انتہائی افسردہ ہوں،ٹریفک اور پولیس ملکر کام کریں اور مجھے روڈ حادثات کی روک تھام چاہئیے، انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل برداشت ہے، ماؤں کی گودیں اجڑ رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی تمام ہیوی وہیکلزچلانےوالوں کےڈرائیونگ لائسنس چیک کریں ، تمام گاڑیوں میں انڈر رن پروٹیکشن ڈیوائسز کی تنصیب لازمی ہے، لیک کرتےیا غلط نمبرپلیٹس کےبغیرواٹر ٹینکرز کا سڑکوں پرچلنا ممنوع ہے ،فٹنس سرٹیفکیٹ منسوخ گاڑیاں ضبط کی جائیں گی، دوبارہ اجازت محکمہ ٹرانسپورٹ سے مشروط ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ لازمی قرار
پڑھیں:
عمران خان مذاکرات کے لیے تیار، لیکن بات ’بڑوں‘ سے ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن بات چیت صرف بڑوں سے ہوگی، جن کے پاس اختیارات ہیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان بارہا کہہ چکے ہیں کہ میں طاقتوروں سے مذاکرات کے لیے تیار ہوں، یہ ہم سیاسی لوگوں کو عمران خان سے ملاقات کرنے دیں گے تو ہی کوئی راستہ نکلے گا۔
“بات بڑوں سے ہوگی”
عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن بات اُن سے ہوگی جن کے پاس اختیار ہے: علی امین گنڈاپور pic.twitter.com/OxjKMeBhFm
— WE News (@WENewsPk) September 16, 2025
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ میں جب وزیر اعلیٰ بنا تو آتے ہی کہا تھا کہ ہمیں افغانستان کی قیادت کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہییں، تو انہوں نے کہاکہ یہ آپ کا کام نہیں، میں نے کہا ٹھیک ہے تم خود کرلو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اختیارات اڈیالہ جیل اسٹیبلشمنٹ حکومت سیاستدان عمران خان مذاکرات وی نیوز