Daily Ausaf:
2025-11-03@06:56:02 GMT

نائب تحصیل دار کی گاڑی پر بارودی مواد کا دھماکہ

اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT

اپر اورکزئی کے علاقے سیفل درہ میں نائب تحصیل دار کی گاڑی پر بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے میں نائب تحصیل دار شوکت اور سیکیورٹی عملہ محفوظ رہا، بارودی حملے میں گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

ڈی سی اپر اورکزئی عرفان الدین کے مطابق اپر اورکزئی کے علاقے سیفل درہ میں نامعلوم دہشت گردوں نے بارودی مواد کے دھماکے سے نائب تحصیل دار کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔تاہم دھماکے میں نائب تحصیل دار شوکت اور اُن کا سیکورٹی گارڈ محفوظ رہے، دھماکے سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

دوسری جانب مالاکنڈ میں بٹ خیلہ کنال روڈ پر ڈی سی آفس کی دیوار کے ساتھ نصب بارودی مواد دھماکہ ہوا جس کے باعث راہ چلتی لیویز موبائل وین کو جزوی نقصان پہنچا۔ذرائع کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد ڈی پی او آفس کی دیوار کےقریب نصب کیا گیا تھا، دھماکے سے لیویز کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا، گاڑی دیوار کے پاس گزر رہی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کو جزوی نقصان پہنچا نائب تحصیل دار بارودی مواد کی گاڑی گاڑی کو

پڑھیں:

ہنگو:دوآبہ میں پولیس قافلے پر دھماکے سے متاثرہ گاڑی کے قریب سیکورٹی اہلکار و مقامی افراد جمع ہیں، چھوٹی تصویر میں دھماکے میں زخمی ہونیوالے ایس ایچ او دوآبہ عمران الدین کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-01-29

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • ہنگو:دوآبہ میں پولیس قافلے پر دھماکے سے متاثرہ گاڑی کے قریب سیکورٹی اہلکار و مقامی افراد جمع ہیں، چھوٹی تصویر میں دھماکے میں زخمی ہونیوالے ایس ایچ او دوآبہ عمران الدین کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے
  • پشاور، سی ٹی ڈی تھانے کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا، اہلکار شہید
  • کراچی: بارودی مواد کے مقدمے کے ملزمان کی رہائی کا حکم
  • پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
  • میکسیکو کی سپرمارکیٹ میں دھماکہ، کم از کم 23 افراد ہلاک
  • سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن پشاور کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا، اہلکار شہید
  • پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے بارودی مواد پھٹ گیا، ایک اہلکار جاں بحق
  • پشاور :سی ٹی ڈی تھانے کے مال خانے میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ
  • انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: پنجاب میں 18 دہشت گرد پکڑے گئے، بارودی مواد برآمد
  • پنجاب کے مختلف شہروں سے 18 دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد