انسداد دہشتگردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے مقدمات کی سماعت کی، تفتیشی ٹیم نے عدالت کو بتایا کہ راولپنڈی میں درج مقدمات کی تفتیش تاحال مکمل نہیں ہو سکی جس پر عدالت نے ہدایت دی کہ آئندہ سماعت تک تفتیشی عمل مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 26 نومبر احتجاج سے متعلق 31 مقدمات میں 29 اپریل تک عبوری ضمانت دے دی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمات کی سماعت کی، تفتیشی ٹیم نے عدالت کو بتایا کہ راولپنڈی میں درج مقدمات کی تفتیش تاحال مکمل نہیں ہو سکی جس پر عدالت نے ہدایت دی کہ آئندہ سماعت تک تفتیشی عمل مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کو اٹک میں درج مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔

عدالت نے اعظم سواتی، نعیم پنجوتھہ، مشعال یوسفزئی، صنم جاوید سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں بھی 15 اپریل تک توسیع کر دی۔ دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت نے 5 اکتوبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات میں پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت میں 21 اپریل تک توسیع کر دی۔ سماعت کے موقع پر تمام مقدمات کے تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ انسدادِ دہشتگردی عدالت میں موجود تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انسداد دہشتگردی مقدمات کی عدالت نے

پڑھیں:

کراچی کی 8 انسداد دہشتگردی کی عدالتیں منشیات کی عدالتوں میں تبدیل

کراچی:

صوبائی انسداد منشیات قانون کے تحت خصوصی عدالتوں کی تشکیل میں اہم پیش رفت، سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کی 8 انسداد دہشتگردی کی عدالتیں منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کردیں۔

ملزم ارمغان کا ریمانڈ نا دینے والے اے ٹی سی کورٹ نمبر ایک کے جج ذاکر حسین کو انسداد منشیات کورٹ کا جج مقرر کردیا گیا۔ کراچی کی 6 انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتیں کافی عرصے سے خالی پڑی تھیں جس میں سے 5 انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کو انسداد منشیات میں تبدیل کردیا گیا۔

کراچی کی 3 انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کو شہید بے نظیر آباد، میرپورخاص اور لاڑکانہ منتقل کرنے جبکہ حیدرآباد اور سکھر میں موجود خصوصی عدالتوں کو  منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے انسداد دہشتگردی کراچی کی 12 خصوصی عدالتوں کو ازسرنو منظم کردیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے وقتی طور پر انسداد دہشتگردی عدالتیں منظم کرنے اور منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ حتمی نوٹیفیکیشن محکمہ داخلہ جاری کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • 9مئی مقدمات میں عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت پی ٹی آئی کے14رہنماؤں کے اشتہار جاری
  • نومئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 18 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
  • 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی توثیق
  • 26نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد
  • کراچی کی 8 انسداد دہشتگردی کی عدالتیں منشیات کی عدالتوں میں تبدیل
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل
  • 26 نومبر احتجاج کیس، 11 ملزمان پر فرد جرم عائد
  • لاہور ہائیکورٹ: اعجاز چوہدری کی 9 مئی کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں متعلقہ بینچ کو بھجوا دیں
  • اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد
  • راولپنڈی، جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے 12 اہم مقدمات کی سماعت آج ہو گی