پنجاب کے اسٹیج فنکار وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے ناراض کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے عیدالفطر کے موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہور کے متعدد تھیٹرز پر رات گئے اچانک چھاپے مارے، جہاں انہوں نے نامناسب لباس اور رقص کرنے پر اداکاروں و اداکاراؤں کو نوٹسز بھی جاری کیے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے لاہور کے متعدد تھیٹرز پر چھاپے مارنے کی ویڈیو فیس بک پر بھی شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے 6 تھیٹرز اداکاروں کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں تھیٹرز میں کسی کو بیہودگی اور بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب نے تھیٹرز میں چھاپے کے دوران کیفے ٹیریاز، ڈریسنگ اور میک اپ رومز سمیت ہالز کا بھی جائرہ لیا۔ عظمیٰ بخاری نے تھیٹرز میں اداکاراؤں کی جانب سے کی جانے والی نامناسب ڈریسنگ پر اظہار برہمی کیا جب کہ وہ گانوں میں نامناسب رقص پر بھی نالاں ہوئیں اور انہوں نے 6 اداکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہاکہ اسٹیج تھیٹرز کو فیملی تھیٹرز بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے عریانی و فحاشی کے خاتمے کے لیے نیا قانونی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے، جسے جلد منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ان کے مطابق نئے تھیٹرز ایکٹ کے تحت اسٹیج تھیٹرز کی مانیٹرنگ کے اختیارات ضلعی انتظامیہ سے واپس لے کر محکمہ اطلاعات پنجاب کو تفویض کیے جائیں گے۔ نئے ایکٹ میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر سخت سزاؤں کی تجویز ہے۔
’فنکاروں کے ساتھ مل کر کمیٹی بنائی جائے‘
وی نیوز سے بات کرتے سینیئر اسٹیج اداکار نسیم وکی نے کہاکہ جس طرح صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری چھاپے مار رہی ہیں یہ درست عمل نہیں، ہم سب سینیئر اداکاروں کی بے عزتی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیر اطلاعات اور آرٹس کونسل کے ذمہ داران ہمارے ساتھ بیٹھیں اور ایک ایس او پی بنا لیں کہ اسٹیج ڈرامے میں کیا کیا ہونا چاہیے، اس کے بعد جو تھیٹر ان ایس او پیز پر عمل نہیں کرتا اس کو بند کر دیا جائے۔
نسیم وکی نے کہاکہ اس طرح ڈریسنگ روم میں گھسنا، کینٹین پر چھاپے مارنا درست نہیں، کیوں کہ ہم یہاں جوا خانہ تو نہیں چلا رہے، ہم جلد اس حوالے سے پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
دوسری طرف تھیٹرز مالکان نے بھی کہا ہے کہ پنجاب حکومت جو ضابط اخلاق جاری کرے گی ہم اس کے مطابق آئندہ ڈرامے کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں فنکاروں نے پنجاب حکومت کی تشہیر مفت میں کی ہے، عظمیٰ بخاری
پنجاب حکومت نے تھیٹرز کلچر میں فحاشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خاتمے کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ جو تھیڑ ضابط اخلاق کی پابندی نہیں کرے گا اسے بند کردیا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسٹیج فنکار پنجاب تھیٹر چھاپے عظمیٰ بخاری ناراض کیوں وزیر اطلاعات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیج فنکار تھیٹر چھاپے ناراض کیوں وزیر اطلاعات وی نیوز اطلاعات پنجاب وزیر اطلاعات انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے ڈس انفارمیشن مہم شروع کی، وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت میدان جنگ میں شکست کو بھلا نہیں پارہا، آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہم شروع کی ہے، تمام بھارتی میڈیا جھوٹا بیانیہ پھیلانے میں مصروف ہے۔
اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا، اعجاز ملاح سمدر میں ماہی گیری کرتا تھا، اعجاز ملاح کو بھارتی کوسٹ گارڈز نے گرفتار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اعجاز ملاح کو ٹاسک دیکر پاکستان بھیجا، تاہم سیکیورٹی ایجنسیوں نے بھارتی ایجنسی کے لیے کام کرنے والے مچھیروں کو گرفتار کیا۔
اس دوران مچھیرے اعجاز ملاح کا اعترافی بیان بھی چلایا گیا۔