بیرسٹر گوہر کا بانی کی تینوں بہنوں کو حراست میں لینے پر ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بانی کی تینوں بہنوں کو حراست میں لینے کو غیر قانونی قرار دیدیا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان سمیت عمران خان کی دیگر بہنوں کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ کورٹ کا آرڈر ہے فیملی کی ملاقات ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کوحراست میں لینا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، ہم علیمہ خان و دیگر بہنوں کی حمایت میں یہاں آئے تھے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ جیل انتظامیہ کی شرائط پر ملاقات کا کوئی آرڈر نہیں، ہماری طرف سے پولیس پر کوئی پتھراؤ نہیں کیا گیا، ہم نے دھرنے کی کوئی کال نہیں دی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کیخلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی: بیرسٹر سیف
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، دونوں بزرگ ہیں اور بیمار بھی ہیں مگر ان کے خلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بیماری کے باوجود بھی دونوں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو ایک دن اس فسطائیت کا جواب دینا ہو گا۔