پاکستان تحریک انصاف میں بانی عمران خان سے ملاقاتوں کے معاملے پر تقسیم نظر آرہی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر علی ظفر کی ملاقات پر پارٹی ارکان کو تشویش ہے۔ بیرسٹر عمیر نیازی کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر علی ظفر کا نام فہرست میں شامل نہیں تھا، پارٹی پالیسی اور بانی کے احکامات کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔
بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ چند ارکان کی جانب سے ملاقات کی فہرست تیار کرنے پر تحفظات ہیں، ملاقات کے لیے ناموں کا اختیار کسی ایک کمیٹی کے پاس نہیں ہونا چاہیے۔
پی ٹی آئی ارکان کے مطابق سلمان اکرم راجا اور علیمہ خان کو سائیڈ لائن کرکے ملاقات کروائی گئی، ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا اور نیاز اللہ نیازی کی ملاقات نہ کروانے پر تشویش کا اظہار کیا۔
علی عمران ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ وکلا میں سے کسی نے بہنوں کے احتجاج سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو آگاہ نہیں کیا۔
خیال ہے کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کےلیے 6 وکلا رہنماؤں کو اجازت ملی جن میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، بیرسٹر علی ظفر، مبشر مقصود اعوان، ظہیر عباس چوہدری، علی عمران اور خاتون رہنما رضیہ سلطانہ شامل تھیں۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بیرسٹر علی ظفر پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

صرف گولی و طاقت کا راستہ اختیار کرنا وقتی تسکین تو ہو سکتی ہے پائیدار امن کا ذریعہ نہیں، پی ٹی آئی

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ تیراہ جیسے اقدامات سے اعتماد کا رشتہ ٹوٹتا ہے اور ریاست و عوام میں فاصلے بڑھتے ہیں، صرف گولی اور طاقت کا راستہ اختیار کرنا وقتی تسکین تو ہو سکتی ہے لیکن پائیدار امن کا ذریعہ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی شعبہ اطلاعات پاکستان تحریک انصاف نے تیراہ ویلی خیبر پختونخواہ میں شہریوں کی شہادت کے واقعے پر مذمتی و تعزیتی بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے علاقے تیراہ ویلی میں سکیورٹی فورسز کی مبینہ فائرنگ سے شہریوں کی شہادتوں پر شدید دکھ، افسوس اور غم و غصے کا اظہار کرتی ہے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقامی عوام ایک زخمی بچے کی موت پر احتجاجاً امن مارچ کر رہے تھے، جو چند روز قبل مارٹر گولے کے حملے میں زخمی ہوا تھا۔

(جاری ہے)

پارٹی ترجمان کا بیان میں کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی طرف سے سیدھی فائرنگ کرنے سے پہلے نہ کوئی وارننگ دی گئی نہ کوئی مذاکرات کا عمل ہوا بلکہ سیدھی فائرنگ کی گئی، جس کا کسی صورت کوئی جواز نہیں بنتا ہے، ہم اس کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پیٹرن ان چیف عمران خان کئی بار واضح کر چکے ہیں کہ قبائلی علاقوں یا ملک کے کسی بھی حصے میں مسائل کا حل فوجی آپریشن ہرگز نہیں ہے، ایسے اقدامات سے بیگناہ شہریوں کی شہادتیں ہوتی ہیں، اعتماد کا رشتہ ٹوٹتا ہے اور ریاست و عوام میں فاصلے بڑھتے ہیں، تیراہ میں جو کچھ ہوا وہ اسی المیے کی ایک تازہ مثال ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ عمران خان یہی مؤقف رکھتے آئے ہیں کہ مسائل کا حل محض طاقت یا زورِ بازو میں نہیں بلکہ ڈائیلاگ اور سیاسی اتفاقِ رائے میں ہے، یہی عمران خان کا تسلسل کے ساتھ امن و امان کے قیام سے متعلق نظریہ رہا ہے جس پہ آج بھی پاکستان تحریک انصاف مضبوطی سے قائم ہے، اسی سوچ کے تحت حال ہی میں خیبر پختونخواہ میں موجودہ امن و امان کی صورتحال پر غور کے لیے وزیراعلیٰ نے ایک آل پارٹیز کانفرنس بلائی جس کا مقصد تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ بٹھا کر مشترکہ حکمت عملی وضع کرنا تھا۔

پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے مگر افسوس کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور فیڈرل گورنمنٹ کی دیگر اتحادی جماعتیں اس کانفرنس میں شریک ہی نہیں ہوئیں، یہ رویہ اس بات کا غماز ہے کہ موجودہ حکمران جماعتیں نہ تو ڈائیلاگ سے مسائل کا حل چاہتی ہیں اور نہ ہی ملک میں حقیقی امن کے قیام میں سنجیدہ ہیں، حالاں کہ تاریخ اور وقت نے بارہا ثابت کیا ہے کہ دنیا کی بڑی سے بڑی طاقتوں کو بھی آخرکار مذاکرات کی میز پر ہی آنا پڑا، خاص طور پر دہشت گردی جیسے پیچیدہ مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ مذاکرات ہی ہوئے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صرف گولی اور طاقت کا راستہ اختیار کرنا وقتی تسکین تو ہو سکتی ہے لیکن پائیدار امن کا ذریعہ نہیں، دنیا نے دیکھا کہ امریکہ جیسا ملک بھی طالبان سے مذاکرات کرنے پر مجبور ہوا، خود کو جنگ سے نکالا اور دیگر مثالیں بھی تاریخ میں موجود ہیں، لہٰذا ہم آج بھی اسی مؤقف پر قائم ہیں کہ بندوق یا جبر سے نہیں بلکہ سیاسی بلوغت، تحمل اور ڈائیلاگ کے ذریعے ہی ملک کو امن، استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے، آخر میں پاکستان تحریک انصاف متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔

متعلقہ مضامین

  • جمہوریت میں اپوزیشن کا کردار ختم ہو تو وہ شہنشاہت ہے، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان کے بیان کے بعد قاسم اور سلیمان کی پاکستان آمد سے متعلق پی ٹی آئی کا نیا دعویٰ
  • قاسم اور سلیمان احتجاج کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے، عمران خان
  • بانی پی ٹی آئی نے اپنے بیٹوں کو پاکستان نہ آنے کی ہدایت کردی
  • عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیا
  •  بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے حوالے سے متعصب قرار دے دیا 
  • الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کے بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا
  • الیکشن کمیشن بیرسٹر گوہر کے بیان کی سختی سے تردید کرتا ہے، ترجمان
  • اراکین کی نااہلی، الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کے بیان کو مسترد کردیا
  • صرف گولی و طاقت کا راستہ اختیار کرنا وقتی تسکین تو ہو سکتی ہے پائیدار امن کا ذریعہ نہیں، پی ٹی آئی