UrduPoint:
2025-08-03@02:17:59 GMT

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل2025ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار، پی آٹی آئی رہنما ملک احمد بھچر بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہنوں کیساتھ احتجاج کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، جبکہ عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا، پولیس کی جانب سے گھیراو کیے جانے کے بعد علیمہ خان، عظمٰی خان اور نورین خان نے جیل کے قریب واقع شادی حال میں دھرنا دے دیا، کارکنان کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی۔

دوسری جانب فہرست میں نام نہ ہونے کے باوجود عمران خان سے ملاقات کرنے والے پی ٹی آئی رہنماوں پر سلمان اکرم راجہ نے سوال اٹھا دیا۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ مجھے اڈیالہ جیل سے چند میل دور پولیس ناکے پر روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

میں آج عدالتی حکم کے تحت وکلا کی عمران خان صاحب سے ملاقات کیلئے پہنچا۔ بیرسٹر گوہر کو آگے جانے کی اجازت دی گئی، میں منتظر رہا۔

میری گاڑی کے آگے مسلح نرغہ تھا، پیدل چلنے پر مجھے سپاہیوں کی نفری نے روک لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان صاحب کی بہنوں نورین بی بی اور عظمی بی بی نے علیمہ آپا کے بغیر خان صاحب سے ملاقات سے انکار کر کے ثابت کیا کہ وہ مقتدرہ کی خواہشات کے تابع نہیں۔ کاش پارٹی کے ذمہداران بھی ایسا کردار رکھتے۔ آج لسٹ میں نام نہ ہونے کے باوجود خان صاحب سے ملنے والوں نے اطاعت گزاری کی۔

افسوس۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے اہل خانہ اور رہنماؤں کی اجازت نہ ملنے پر کارکنان کی جانب سے احتجاج کرنے پر پولیس نے علیمہ خان، عالیہ حمزہ، صاحبزادہ حامد رضا سمیت دیگر کو تحویل میں لے لیا۔ منگل کے روز اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کے دن عمران خان کی بہنیں، بشریٰ بی بی کے فیملی ممبران مہرالنسا، مبشرہ شیخ، پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ، ظہیر عباس اڈیالہ پہنچے۔

پی ٹی آئی وکلاء بیرسٹر علی ظفر،علی عمران شہزاد،حسنین سنبل ،راجہ متین اور خان عاقل خان بھی اڈیالہ پہنچے،عمران خان کی فیملی کو اڈیالہ جیل سے پہلے روک لیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، عظمی خان اورقاسم خان نیازی کو نجی فارماسیوٹیکل کمپنی کے قریب روکا گیا۔ گورکھپور ناکے پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا ملاقات نہ کروانے پر احتجاج کیا، پولیس کی جانب سے دو بہنوں اور کزن قاسم نیازی کی بانی سے ملاقات کرانے کی آفر کی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کو ملاقات کی اجازت نہیں، باقی تینوں فیملی ممبران کی ملاقات کروا دیتے ہیں۔ تاہم عظمٰی خان اور نورین خان نے علیمہ خان کے بنا عمران خان سے ملاقات کی پیش کش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ جس کے بعد احتجاج کرنے پر گورکھپور ناکہ کے قریب گھورکپور ناکہ پر موجود بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت متعدد خواتین کارکنوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔

پی ٹی آئی ایم این اے شفقت اعوان، صاحبزادہ حامد رضا، حامد خان کو بھی حراست میں لیا گیا۔ تاہم بعد ازاں پولیس نے رہنماوں اور کارکنان کو اڈیالہ جیل کے قریب ہی واقع شادی حال کے پاس رہا کر دیا۔ تاہم انہیں اڈیالہ جیل جانے سے روکا جا رہا ہے۔ جس کے باعث عمران خان کی بہنوں نے شادی حال میں محصور ہونے کے بعد دھرنا دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کیے بنا واپس نہیں جائیں گی۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اڈیالہ جیل کے عمران خان کی علیمہ خان سے ملاقات ملاقات کی پی ٹی آئی کی بہنوں کے قریب خان اور

پڑھیں:

چیف جسٹس نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خط کا نوٹس لے لیا، ملاقات پشاور میں طے

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے حالیہ خط کا نوٹس لیتے ہوئے ان سے براہِ راست رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے عمر ایوب کو جمعے کے روز ملاقات کے لیے اسلام آباد مدعو کیا، تاہم اپوزیشن لیڈر نے دارالحکومت آنے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:میانوالی جوڈیشل کمپلیکس حملہ: ملزم کو 25 سال قید، 51 اشتہاری قرار، عمر ایوب کے وارنٹ برقرار

عمر ایوب نے خدشہ ظاہر کیا کہ اسلام آباد میں ان کی گرفتاری کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عمر ایوب کی جانب سے پشاور میں ملاقات کی درخواست کی گئی، جسے چیف جسٹس نے قبول کر لیا۔ ملاقات کی حتمی تاریخ اور وقت طے کیا جا رہا ہے۔

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب عمر ایوب نے اپنے خط میں 9 مئی کے مقدمات اور عدالتی نظام کے مبینہ استعمال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس عمر ایوب

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خط کا نوٹس لے لیا، ملاقات پشاور میں طے
  • احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ 
  • احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ
  • ’لیڈر جیل میں اور پی ٹی آئی وزرا سرکاری خرچ پر نمکین تکے انجوائے کررہے‘، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
  • خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات بے نتیجہ
  • پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ خالی ہونے کانوٹیفکیشن جاری
  • نااہلی کے بعد احمد خان بچھر  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ
  • نااہلی کے بعد احمد خان بچھر  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ
  • احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ، نوٹیفکیشن جاری
  • پختونخوا؛ وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر ملاقات بے نتیجہ،  سینیٹ الیکشن کی پولنگ تاخیر سے شروع