دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان کی نریندر مودی سے ملاقات، تعلقات کو مضبوط کرنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان سرکاری دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شیخ ہمدان کا بحیثیت ولی عہد بھارت کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جو 9 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں بھارتی شہریوں کے لیے بڑی سہولت، متحدہ عرب امارات کا ویزا اب ایئرپورٹ سے مل سکے گا
ملاقات کے بعد دبئی کے ولی عہد نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ بھارت کے ساتھ ہمارا رشتہ اعتماد پر مبنی ہے، دوطرفہ بات چیت میں تعلق کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
قبل ازیں شیخ ہمدان نے بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کی، ان کی آج ہی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔
اس سرکاری دورے کے دوران دبئی کے ولی عہد سینیئر حکام کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور ہندوستان کے درمیان شراکت داری اور تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کریں گے۔
ان کے دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے مواقع تلاش کرنا ہے۔
قبل ازیں بھارت پہنچنے پر شیخ ہمدان کا نئی دہلی ہوائی اڈے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، ہندوستان کے وزیر پیٹرولیم، قدرتی گیس و سیاحت سریش گوپی نے ان کو ویلکم کیا۔
شیخ ہمدان سرکاری دورے کے دوسرے دن 9 اپریل کو ممبئی جائیں گے۔ وہ دونوں اطراف کے ممتاز کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ایک کاروباری گول میز میں بھی شرکت کریں گے۔
حالیہ برسوں میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید اور نریندر مودی کی قیادت میں متحدہ عرب امارات اور ہندوستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ 2024 میں متحدہ عرب امارات کے صدر کا وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے لیے گجرات پہنچنے پر ہندوستان میں پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔
ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان بھی گزشتہ سال 8 ستمبر کو ہندوستان کے سرکاری دورے پر گئے تھے۔ 9 ستمبر کو انہوں نے نریندر مودی سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون کے وسیع شعبوں پر بات چیت کی۔ انہوں نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے راج گھاٹ کا بھی دورہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں بھارت کا اعتراض ختم، کیا اب پاکستان کو ’برکس گروپ‘ کی رکنیت مل جائے گی؟
واضح رہے کہ 2024 میں متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی آبادی تقریباً 40 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اتفاق بھارت بھارتی وزیراعظم تعلقات دبئی سرکاری دورہ ملاقات نریندر مودی ولی عہد وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اتفاق بھارت بھارتی وزیراعظم تعلقات سرکاری دورہ ملاقات ولی عہد وی نیوز میں متحدہ عرب امارات دبئی کے ولی عہد سرکاری دورے ہندوستان کے سے ملاقات کو مضبوط کے لیے
پڑھیں:
پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن ابراہیم آل شیخ سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور پارلیمانی مراسم کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن ابراہیم آل شیخ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تعلقات اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ کیا۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات خاص طور پر پارلیمانی تعلقات میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لینے کےعلاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔