بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرادی گئی، جیل ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بیرون ملک مقیم بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان سے فون پر بات کرادی گئی۔
اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی منشا کے مطابق فیملی ممبرز اور وکلاء سے ملاقات کروائی گئی۔
ذرائع کے مطابق بانی کی بیرون ملک مقیم بیٹوں قاسم اور سلیمان سے گفتگو واٹس ایپ پر کروائی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی اوران کی اہلیہ سے ملاقاتیں انہی لوگوں سے ہوتی ہیں، جن کی وہ اجازت دیتے ہیں، ان کے فیملی ممبرز مہر النسا اور مبشرہ سے ملاقات کرائی گئی۔
ذرائع کے مطابق بانی کی وکلاء علی ظفر، بیرسٹرگوہر، ظہیر عباس، رضیہ سلطان اور علی عمران کی ملاقات کروائی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی سے ملاقاتیں معمول کے مطابق حسب ضابطہ کروائی جا رہی ہیں، ملاقات نہ کروائے جانے کا بے بنیاد پروپیگنڈا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق بانی جیل ذرائع سے ملاقات
پڑھیں:
سابق وزیراعظم شاہد خاقان دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
سابق وزیراعظم شاہد خاقان دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں مقیم سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث الشفا ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کو ہارٹ اٹیک ہوا جبکہ ٹیسٹ کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ اُن کے دل کی دو شریانیں بند ہیں، ہسپتال ذرائع کے مطابق طبی معائنے کے بعد شاہد خاقان عباسی کو 2 اسٹنٹ ڈالے گئے۔
شاہد خاقان عباسی ہسپتال میں زیرِ علاج جبکہ ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔
اہل خانہ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے، ان کے قریبی ساتھیوں اور پارٹی رہنماؤں نے ان کی صحتیابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغان طالبان کے جھوٹے بیانات سے حقائق نہیں بدلیں گے، دہشتگردی کیخلاف اقدامات جاری رہیں گے، وزیر دفاع افغان طالبان کے جھوٹے بیانات سے حقائق نہیں بدلیں گے، دہشتگردی کیخلاف اقدامات جاری رہیں گے، وزیر دفاع پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے بارودی مواد پھٹ گیا، ایک اہلکار جاں بحق خیبرپختونخوا کابینہ ممبران کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ جاری،شفیع اللہ جان معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر جب کوئی پیچھے سے دھمکی دے تو مذاکرات پر برا اثر پڑتا ہے: طالبان حکومت کے ترجمان شاہ محمود سے سابق پی ٹی آئی رہنماں کی ملاقات، ریلیز عمران تحریک چلانے پر اتفاق،فواد چوہدری کی تصدیق استنبول مذاکرات بارے حقائق کو ترجمان افغان طالبان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا: پاکستانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم