کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
بلدیہ سات نمبر قبرستان کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
بلدیہ سات نمبر قبرستان پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 42 سالہ جاوید نامی شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
مدینہ کالونی پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چینی فلم ’نیژا 2‘، مشہور زمانہ ’ٹائیٹنک‘ کا ریکارڈ توڑنے کے قریب، 2.18 بلین ڈالرسے زیادہ کا بزنس
چینی اینی میٹڈ بلاک بسٹر فلم ’ن نیژا 2 کی نمائش کو تیسری بار توسیع دیتے ہوئے 31 مئی تک بڑھا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:چینی فلم’نیژا 2′ اینیمیٹڈ فلم باکس آفس میں پہلے نمبر پر
چینی فلم ’ نیژا 2‘ مشہور زمانہ ’ٹائٹینک‘ کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئی۔ چائنا میڈیا گروپ کے آفیشل نیوز اکاؤنٹ کے مطابق فلم نے اپنی ریلیز کے 81 ویں دن ہفتے کے روز چینی مین لینڈ پر باکس آفس پر دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور اس کے بعد سے یہ پوزیشن برقرار ہے۔
فلم ’نی زہا-2‘ اب تک عالمی سطح پر 15.7 بلین یوآن (تقریباً 2.18 بلین امریکی ڈالر) سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے۔
فلم اب تک کی انٹرنیشنل باکس آفس رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہے، جیمز کیمرون کی 1997 کی شہرہ آفاق فلم ’ٹائٹینک‘ نے 2.27 بلین ڈالر کا بزنس کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اینیمیٹڈ مووی باکس آفس ٹائٹینک چینی فلم نیژا2