وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کا سوگوار خاندان  سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم تاج حیدر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی مرحوم تاج حیدر کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تاج حیدر

پڑھیں:

اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی جانب سے معافی کے بعد کہا ہے کہ یہ معاملہ کئی لوگوں کی مشترکہ کوششوں سے حل ہوا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی نہیں جانتے تھے کہ فیصلہ کیا نکلے گا، لیکن اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی۔

یہ بھی پڑھیں: میچ ریفری نے معذرت کرلی، آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری کرائے گا، محسن نقوی

محسن نقوی نے کہا کہ اب وقت ہے کہ ہم کرکٹ پر توجہ دیں، سیاست پر نہیں۔ ان کے مطابق پاکستان ٹیم سے بہترین کارکردگی کی توقع ہے اور کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ کے آخر تک سپورٹ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کہیں خامیاں نظر آئیں تو سلیکٹرز کا پینل ان کا جائزہ لے گا اور کمزوریوں کو دور کیا جائے گا۔

اس موقع پر سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کا ہمیشہ یہی مؤقف رہا ہے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ تنازع: میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معافی مانگنے کی ویڈیو سامنے آگئی

’ہم نے سیاست نہیں کھیلی، بلکہ اسپورٹس مین اسپرٹ دکھائی، پاکستان نے معافی کا مطالبہ کیا تھا اور وہ معافی اب سامنے آچکی ہے۔‘

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے پسندیدہ ریفری سمجھے جاتے ہیں، کیونکہ وہ بھارتی ٹیم کے 90 سے زائد میچز میں میچ ریفری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب اتوار کے روز پاک بھارت میچ میں ٹاس کے دوران میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان سلمان آغا سے ہاتھ ملانے سے منع کیا، اور ساتھ ہی پاکستانی میڈیا مینیجر کو یہ ہدایت دی کہ یہ واقعہ ریکارڈ نہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاکستان، یو اے ای کو شکست دیکر سپرفور مرحلے میں پہنچ گیا

میچ کے بعد پاکستان ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے اس رویے پر احتجاج کیا، جس پر رسل نے دعویٰ کیا کہ انہیں یہ ہدایات بھارتی کرکٹ بورڈ اور درحقیقت بھارتی حکومت کی جانب سے ملی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سپیکر قومی اسمبلی کا حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • محسن نقوی کا خضدار میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
  • آئی سی سی  کرکٹ کو کرکٹ رہنے دے؛محسن نقوی
  • امیر مقام کا پروفیسر عبد الغنی بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • محسن نقوی کی خضدار میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کی تربت آمد، شہید کیپٹن سمیت 4 جوانوں کے جنازے میں شرکت
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کو خراج عقیدت
  • محسن نقوی کا جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت