لاہور،کراچی(نیوز ڈیسک)پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع میں گندم کٹائی کا عمل شروع ہوگیا۔

سندھ میں سرکاری سطح پر خریداری اور ریٹ مقرر نہ ہونے پر کاشتکار پریشان ہیں جبکہ پنجاب کا کسان قیمت کم ملنےپرپریشان ہے۔

مرکزی صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زراعت بہتر ہوگی تو معیشت بہتر ہوگی۔

خالد کھوکھر کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ میں گندم کی کٹائی کا عمل شروع ہوگیا ہے،گندم کا ریٹ نہ ملنےسےکسان کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے، ابھی تک حکومت نے گندم کا ریٹ نہیں نکالا۔

12 اپریل کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان ،نوٹیفکیشن جاری

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

کمالیہ ، 100 روپے کلو بکنے والی بھنڈی سوا روپے فی کلو اور 50 روپے من فروخت ہونے لگی

کمالیہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون 2025)پنجاب کے علاقے کمالیہ میں 100 روپے کلو بکنے والی بھنڈی سوا روپے فی کلو اور 50 روپے من فروخت ہونے لگی، عیدالاضحیٰ کے باعث سبزی منڈیاں بند ہونے سے کمالیہ شہر میں ہی کاشت کاروں اور دکانداروں کو بھنڈی ایک روپے فی کلو میں بیچنی پڑ رہی ہے لیکن ایک روپے کلو میں بھی بھنڈی نہیں بک رہی۔تاجروں کا کہنا ہے کہ عید پر کھیت سے منڈیوں تک فراہمی رکنے سے بھنڈی کی قیمت گری۔

بھنڈی کی قیمت گرنے سے کاشتکاروں اور آڑھتیوں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔اس کے علاوہ کمالیہ سے روزانہ کی بنیاد پر دوسرے شہروں کو جانے والی بھنڈی کی 300 کے قریب گاڑیاں بھی نہیں جاسکیںجس کے باعث کمالیہ کی سبزی منڈی میں بھنڈی کی قیمت 50 روپے من تک گر گئی اور چند دن قبل تک 100 روپے کلو بکنے والی بھنڈی کی قیمت منڈی میں سوا روپے کلو ہوگئی۔

(جاری ہے)

کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں بھنڈی 48گھنٹوں بعد خراب ہونا شروع ہوجاتی ہے اور دوسرے شہروں میں برف لگا کر اسے پیک کرکے بھیجا جاتا ہے لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اشیا خورونوش کے نرخ میں کمی کے رحجان پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ عیدالاضحی پر فول پروف سکیورٹی اقدامات کی ہدایت کی تھی۔پنجاب بھر میں ٹماٹر،پیاز،دھنیا،پودینہ،لیموں،لہسن،ادرک،مرچ،آلو سمیت دیگر سبزیاں سستی ہوگئیں تھیں۔ مریم نواز کی ہدایت پر سبزیوں کی سپلائی مینجمنٹ میں بہتری آئی اورعید کے لئے زیادہ سبزیاں پہنچ گئیں تھیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں آلو،پیاز کے 30اضافی ٹرک،ٹماٹر کے 13،ادرک کے 2،لہسن کے 6، ہری مرچ کے 7اورلیموں کے 3ٹرک پہنچ گئے تھے۔دال چنا،ماش،مسور،کالاچنا،بیسن اوردیگر دالوں کے نرخ میں بھی 30روپے تک کمی ہوئی تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 9ضروری سبزیوں کے کم نرخ برقرار رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کا حکم دیااورپرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ،کمشنر،ڈپٹی کمشنر اوردیگر انتظامیہ کو نرخوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • راجہ خلیق الزمان انصاری وزارت اطلاعات کے صوبہ سندھ کے لئے ترجمان مقرر
  • پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا، ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا اعلان
  • مون سون بارشیں 15 جون سے شروع ، نیا سپل 27 جون کو داخل ہونے کا امکان ، این ڈی ایم اے
  • پاکستان میں مون سون کی بارشیں کب شروع ہوں گی؟
  • لاہور اور کراچی ریلوے سٹیشن پر برقی سیڑھیوں کی تنصیب شروع
  • اب جو تحریک شروع ہونے جا رہی ہے اور یہ آر یا پار ہوگی، علی امین گنڈاپور
  • لاہور اور کراچی ریلوے اسٹیشن پر برقی سیڑھیوں کی تنصیب شروع
  • اقتصادی جائزہ رپورٹ اور عام کاشتکار
  • کمالیہ ، 100 روپے کلو بکنے والی بھنڈی سوا روپے فی کلو اور 50 روپے من فروخت ہونے لگی
  • لاہور سے روس کیلیے ٹرین سروس 22 جون سے شروع ہوگی، حنیف عباسی