اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
اسلام آباد( نیوزڈیسک) اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔
ہری پور میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی، دولتالہ اور گردونواح میں بھی بادل برسے، ملکہ کوہسار مری میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔
پی ڈی ایم اے نے 11 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کردی، پنجاب میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری تک بڑھنے کا امکان پیدا ہوگیا، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی میں دو روز کی گرمی کے بعد موسم یکسر تبدیل، مطلع ابرآلود
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-4
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں دو روز تیز دھوپ نکلنے کے بعد پیر کی صبح موسم یکسر تبدیل ہوگیا، مطلع ابر آلود ہونے سے بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور پھوار ہوئی۔تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں مطلع زیادہ تر ابرآلود ہے جبکہ کلفٹن، ایم جناح روڈ اور شارع فیصل پر ہلکی بارش اور پھوار سے موسم خوشگوار ہوگیا، بارش سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کے سبب ہوئی۔