یورپی یونین نے امریکا کو صفر پہ صفر ٹیرف معاہدےکا اشارہ دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی کمشنر برائے تجارت نے کہا کہ ٹرمپ کی ٹیرف جنگ سے ہفتوں پہلے یورپی یونین نے امریکا کو گاڑیوں اور صنعتی اشیا پر صفر پہ صفر ٹیرف ڈیل کی پیشکش کی تھی لیکن ڈونلڈ ٹرمپ اِس کے لیے راضی دکھائی نہیں دیتے۔انھوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کو ٹیرف ریلیف چاہیے تو اُسے امریکا سے ساڑھے 300 ارب ڈالر کی توانائی مصنوعات خریدنا ہوگی۔یورپی کمیشن برائے تجارت نے یہ بھی واضح کیا کہ یورپی یونین کو ضرورت پڑی تو جوابی محصولات لگانے سے بھی گُریز نہیں کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: یورپی یونین
پڑھیں:
امریکی سینیٹ نے مختلف ممالک پر لگایا گیا ٹرمپ ٹیرف مسترد کردیا
امریکی سینیٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر لگائے گئے ٹرمپ ٹیرف کو مسترد کردیا۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے استعمال کردہ ایمرجنسی پاورز کو ختم کرنے کے لیے سینیٹ کی جانب سے علامتی اقدام کیا گیا ہے۔
تمام ڈیموکریٹس نے صدر ٹرمپ کیخلاف ووٹ دیا، مخالفت میں ووٹ دینے والوں میں صدر ٹرمپ کی اپنی ری پبلکن پارٹی کے چار اراکین بھی شامل تھے، اس طرح 47 کے مقابلے میں 51 ووٹ ڈالے گئے۔
اس قرارداد پر عمل لازم نہیں، اس سے پہلے سینیٹ نے صدر ٹرمپ کے اُن اختیارات کیخلاف ووٹ کیا تھا جن کے تحت صدر ٹرمپ نے برازیل پر 50 اور کینیڈا پر 35 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا، ایوان میں اس حوالے سے قراردادیں پیش ہونے کی توقع نہیں ہے۔