جی ایچ کیو حملہ کیس :عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت 119 ملزمان کو پیش ہونےکا حکم
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
جی ایچ کیو حملہ کیس کی آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت 119 ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، سابق صوبائی وزیر پنجاب راجہ بشارت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بھی حاضری لگائی گئی، جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام 119 ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے۔
عدالت نے 2 گواہان کے طلبی کے نوٹس جاری کر دیے، عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی جیل عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا، شاہ محمود قریشی کو بھی لاہور جیل سے 12 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان پر جرح کا بھی وکلائے صفائی کو حکم جاری کیا، عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس تفتیشی ٹیم کو مکمل ریکارڈ سمیت اڈیالہ جیل پیش ہونے کا حکم دیا اور کہا کہ آئندہ تاریخ پر مجسٹریٹ مجتبی اور گواہ سب انسپکٹر ریاض کی طلبی کا نوٹس جاری کی گیا۔
عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کی 4 ماہ کی ڈائریکشن مطابق کیس کا فیصلہ کیا جائے گا، آئندہ کسی بھی فریق کو بلاجواز التوا نہیں ملے گا، ہفتہ میں 2 بار جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوگی۔جی ایچ کیو کیس میں 25 گواہان کے بیان ریکارڈ ہوچکے۔
عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی، جی ایچ کیو حملہ کیس آئیندہ سماعت اڈیالہ جیل ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عمران خان کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز
سلمان اکرم کی شاہ محمود سے ملاقات ،عیادت کی ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
ٹکراؤ کی سیاست کی بجائے جمہوریت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا،شاہ محمود قریشی
وائس چیٔرمین شاہ محمود قریشی نے سلمان اکرم راجہ کو ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز دیں،ٹکراؤ کی سیاست کی بجائے جمہوریت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی سے پی کے ایل آئی ہسپتال میں ملاقات کی اور ان کی عیادت کی،راجہ سلمان اکرم کے ساتھ شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ اور شاہ محمود قریشی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے سلمان اکرم راجہ کو ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز دیں،بانی پی ٹی آئی کو باقی سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرنے کی تجویز دیں، شاہ محمود قریشی کا مزید کہناتھا کہ ٹکراؤ کی سیاست کی بجائے جمہوریت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔