سلمان بٹ کو کمنٹری پینل کا حصہ کیوں بنایا؟ فرنچائزز ناخوش
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سابق کپتان سلمان بٹ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کمنٹری پینل میں شامل کیے جانے پر فرنچائزز نے ناراضگی کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق 2010 میں لارڈز ٹیسٹ کے دوران اسپاٹ فکسنگ پر پاکستانی کپتان سلمان بٹ اور پیسرز محمد آصف و محمد عامر کو لندن میں جیل کی ہوا بھی کھانا پڑی تھی، پابندی ختم ہونے کے بعد صرف عامر ہی دوبارہ قومی ٹیم تک پہنچ سکے۔
آصف طویل عرصے سے امریکا میں مقیم جبکہ سلمان لاہور میں غنی گلاس انسٹی ٹیوٹ آف کرکٹ کے سربراہ ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل فرنچائزز کو جب علم ہوا کہ سلمان بٹ کو کمنٹری پینل میں شامل کیا جارہا ہے تو انھوں نے حکام کو ایک مشترکہ خط ارسال کیا، اس میں کسی کا نام لیے بغیر لکھا گیا کہ کمنٹری پینل میں کسی غیراخلاقی سرگرمی میں ملوث شخص، فکسر یا جیل جانے والے کو شامل نہ کیا جائے، اس سے لیگ کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پی ایس ایل حکام نے یہ مطالبہ ہوا میں اڑا دیا گیا، اگلے روز اعلان شدہ کمنٹری پینل میں سلمان بٹ کا نام بھی شامل تھا، فرنچائزز کے شکوے پر کہا گیا کہ سابق کپتان تو اردو کمنٹری کریں گے، پاکستان کے باہر کسی کو پتا نہیں چلے گا۔
یاد رہے گزشتہ دنوں سلمان بٹ نے پی سی بی ڈیجیٹل کیلئے قومی کرکٹرز کے انٹرویوز بھی کیے تھے، 2023 کے اواخر میں جب انھیں چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے اپنا مشیر مقرر کیا تو سخت ردعمل سامنے آنے پر یہ فیصلہ فورا ہی تبدیل کرنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ سلمان ان دنوں جس ادارے سے وابستہ ہیں اس کے نمائندے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) گورننگ بورڈ کا بھی حصہ ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کمنٹری پینل میں
پڑھیں:
سلمان اکرم راجہ کی اسپتال آمد، شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے اسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور اُن سے اہم ملاقات کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی اسپتال منتقلی اور علاج کے معاملے پر پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرام راجہ اسپتال پہنچے۔
سلمان اکرام راجہ نے شاہ محمود قریشی سے اسپتال میں ملاقات اور عیادت کی۔ اس موقع پر شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی سیکریٹری جنرل کے ساتھ موجود تھے۔
سلمان اکرام راجہ اور شاہ محمود قریشی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں فواد چوہدری، محمود مولوی، عمران اسماعیل سمیت دیگر نے بھی اسپتال میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین سے ملاقات کے بعد سابق رہنماؤں نے موجودہ پی ٹی آئی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی سے ملنے اور اُن کی رہائی کیلیے تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان عالمی سطح پر کامیابیاں حاصل کررہا ہے ایسے میں ملک کے اندرونی سیاسی حالات کو بہتر اور کشیدگی کو ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ وہ اور تمام سابق لوگ سنجیدگی کے ساتھ آگے آکر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلیے کامیاب تحریک چلوا کر کامیابی حاصل کریں گے۔