UrduPoint:
2025-07-04@23:14:58 GMT

تائیوان میں 5.0 شدت کا زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں

اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT

تائیوان میں 5.0 شدت کا زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں

․تائی پے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)تائیوان کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس)کے مطابق تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں عمارتیں لرز اٹھیں، زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔یو ایس جی ایس کا کہنا تھا کہ زلزلہ تقریبا 70 کلو میٹر کی گہرائی میں تائی پے کے قریب یلان کانٹی میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

یلان فائر حکام کا کہنا تھا کہ فوری طور پر نقصان یا زخمیوں کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل تائیوان میں آخری بڑا زلزلہ اپریل 2024 میں آیا تھا، جس کی شدت 7.

4 ریکارڈ کی گئی تھی۔تائیوانی حکام کے مطابق گزشتہ برس اپریل میں آنے والا مہلک زلزلہ 25 سال میں سب سے زیادہ طاقت ور تھا۔اس زلزلے میں تقریبا 17 افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ زلزلے کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور ہوالین کے آس پاس کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

5 سال، 55 جنازے… لیاری کی عمارتیں موت کا سبب کیوں بن رہی ہیں؟

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے لیاری میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران عمارتیں منہدم ہونے کے کم از کم 4 بڑے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں مجموعی طور پر 55 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق سال 2020 میں عمارتیں گرنے کے سب سے زیادہ واقعات پیش آئے۔ مارچ 2020 میں بارشوں کے باعث ایک منزلہ عمارت گر گئی جس میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے۔

اسی سال جون میں دو الگ الگ حادثات میں پانچ منزلہ عمارتیں زمین بوس ہوئیں۔ ایک حادثہ لیاری کے علاقے میں پیش آیا جس میں 22 افراد جاں بحق ہوئے، جب کہ خداداد مارکیٹ کے قریب ایک اور عمارت گرنے سے 25 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تازہ ترین واقعہ آج 4 جولائی 2025 کو لیاری کے بغدادی علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک رہائشی عمارت کے گرنے سے 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ملبے تلے مزید افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

ان پانچ برسوں کے دوران چھتیں، چھجے اور کمزور دیواریں گرنے کے متعدد چھوٹے بڑے واقعات بھی پیش آئے، جن میں کئی شہری زخمی اور جاں بحق ہوئے۔

شہری حلقوں نے بار بار متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی کر کے بروقت اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:جیمی اسمتھ نے بھارت کے خلاف تیز ترین سنچری جڑ دی

متعلقہ مضامین

  • 5 سال، 55 جنازے… لیاری کی عمارتیں موت کا سبب کیوں بن رہی ہیں؟
  • لاہور میں جرائم کی شرح میں زبردست کمی ہوئی ہے: پولیس کا دعویٰ
  • جاپان نے ہولناک زلزلے کے خطرے سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کردیں
  • بھارت میں پاکستانی شادی شدہ جوڑے کی مسخ شدہ لاشیں برآمد
  • قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلہ ،شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی
  • تائیوان کو اقوام متحدہ اور دیگر ایسی بین الاقوامی تنظیموں میں شرکت کا کوئی حق نہیں ہے، وزارت خارجہ
  • جاپان: نو سو زلزلے کے جھٹکوں سے مقامی افراد کی نیند حرام
  • جاپان میں ایک ہفتے کے دوران 457زلزلے ریکارڈ
  • ہم تائیوان کے کسی بھی علیحدگی پسند اقدام کو کبھی برداشت نہیں کریں گے، چین کی ریاستی کونسل کا تائیوان امور کا دفتر