پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے آنے والے امریکی وفد کے سربراہ اور امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر عہدیدار ایرک میئر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں ہے۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ دلچسپی کے امور پر کام کرنے کی امریکی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایرک میئر کی قیادت میں پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے آنے والے امریکی وفد نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے معدنیات کے شعبہ میں وسیع استعداد موجود ہے۔ امریکی کمپنیوں کو اس شعبے میں ترجیحاً سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہیے۔  وزیراعظم کا امریکا سے دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے  امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے سرمایہ کاری اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

امریکی وفد نے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم پاکستان کو مبارکباد دی۔ وفد نے پاکستان کے معدنیات کے شعبے کی وسیع استعداد کا اعتراف کیا۔

ایرک میئر نے امریکی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری میں دلچسپی سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایرک میئر نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ دلچسپی کے امور پر کام کرنے کی امریکی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں ہے۔

ایریک میئر کی  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات

قبل ازیں امریکی وفد کے سربراہ اور امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر عہدیدار ایرک میئر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔ قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک امریکا تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں امریکا اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کا منتظر ہوں، ایرک میئر

امریکا کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینیئر بیورو آفیشل ایرک میئر نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں امریکی وفد کی سربراہی بھی کی، اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے پاکستان کو سرمایہ کاری فورم کے انعقاد پر سراہتے ہوئے سرمایہ کاروں کے لیے یکساں موقع فراہم کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

ایرک میئر نے ویڈیو پیغام میں مزید کیا کہا؟

امریکا کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینیئر بیورو آفیشل (ایس بی او) ایرک میئر نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے کام کرنے کا منتظر ہوں۔

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے لیے اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کو اسلام آباد میں معدنیات سرمایہ کاری فورم کے انعقاد پر سراہتا ہوں اور اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کرتا ہوں کہ اس نے سرمایہ کاروں کے لیے یکساں موقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

ایرک میئر نے کہا کہ اہم معدنیات ہمارے سب سے اہم ٹیکنالوجیز کے خام مال ہیں، اور صدر ٹرمپ نے امریکا کے معدنیات کے مستقبل کو محفوظ کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ اگرچہ ہم یہاں اسلام آباد میں معدنیات پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے موجود ہیں، میں ہمارے اقتصادی شراکت داری کی دیگر حالیہ کامیابیوں کو بھی اجاگر کرنا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان کے معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری درکار ہے، اسحاق ڈار

ہم نے حال ہی میں پاکستان کو امریکی سویابین کی برآمدات بحالی کا جشن منایا۔ پچھلے چند ہفتوں میں سویابین کے 2 لاکھ 60 ہزار ٹن سے زیادہ کے ساتھ 4 جہاز پاکستان پہنچے ہیں۔ یہ امریکی برآمد کنندگان اور پاکستانیوں کے لیے جیت ہے، اور ہم مستقبل میں مزید ایسی کامیابیاں دیکھنے کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو چیز مجھے امریکا اور پاکستان کے شراکت داری کے بارے میں سب سے زیادہ پرجوش بناتی ہے وہ یہ ہے کہ ہمارا تعاون ہمارے عوام کے درمیان گہرے اور پائیدار تعلقات پر مبنی ہے۔ آپ میں سے بہت سے افراد نے امریکا میں تعلیم حاصل کی، ہمارے تبادلے کے پروگراموں میں حصہ لیا ہے، اور امریکہ میں خاندان، دوست اور کاروباری شراکت دار رکھتے ہیں۔ میں ہر ایک کے ساتھ مل کر امریکا اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے کام کرنے کا منتظر ہوں۔

ایرک میئر نے کہا کہ میں پاکستان کی شاندار مہمان نوازی کا تجربہ کرنے، معدنیات سرمایہ کاری فورم میں شرکت کرنے، اور ہماری اہم شراکت داری کو مزید مستحکم اور فروغ دینے کے لیے اسلام آباد میں موجود ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایرک میئر پاکستان امریکا تعلقات وزیر اعظم شہباز شریف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایرک میئر پاکستان امریکا تعلقات وزیر اعظم شہباز شریف امریکا اور پاکستان کے شراکت داری کو مزید پاکستان کے ساتھ انویسٹمنٹ فورم ایرک میئر نے طرفہ تعلقات سرمایہ کاری میں پاکستان کرنے کے لیے امریکی وفد نے پاکستان شہباز شریف پاکستان کو اظہار کیا دلچسپی کے کے درمیان کے سینیئر نے کہا کہ کام کرنے انہوں نے کے لیے ا کرنے کی دو طرفہ

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے چترال کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے،انہوں نے چترال میں دانش اسکول  کا سنگ بنیاد بھی رکھا ہے۔

دانش اسکول کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چترال کے لوگ بہت معزز اور پرامن لوگ ہیں، یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے، وزیراعظم نواز شریف کی خیبرپختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں خاص کر چترال کی ترقی کے بہت خواہاں تھے، مجھے چترال میں دانش اسکول قائم کرنے کا کسی نے نہیں کہا، میں نے ذاتی طور پر یہ فیصلہ خود کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دانش اسکول میں ایچی سن کالج سے بہتر تعلیم ہوگی، یہاں غریبوں کے بچے تعلیم حاصل کریں گے، اگلی سال تک یہ اسکول تعمیر ہوجائے گا اور اس کا افتتاح بھی کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب سے میں نے وزرارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تو میرا فوکس ملک کے دور دراز کے علاقوں میں ایسی سہولتیں مہیا کرنا ہے کہ وہاں وہ سہولتیں آئیں گی تو وہاں کے عوام خوشحال ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • آزادی صحافت کا تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم: وزیراعظم
  • سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • ٹیکس اصلاحات کے مثبت نتائج آ رہے ہیں، کرپشن کے خاتمے میں مصروف: شہباز شریف، نوازشریف سے ملاقات
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
  • چین کی معدنی بالادستی: امریکا کو تشویش، توازن کے لیے پاکستان سے مدد طلب
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • وزیراعظم شہباز شریف کا چترال میں یونیورسٹی، اسپتال اور گیس سہولت فراہم کرنے کا اعلان
  • امید ہے سہیل آفریدی میری پیشکش قبول کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • امید ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی تعاون کی پیشکش کو قبول کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا