لیسکو کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
عقیل ظفر سلہری کو مینجر پروکیورمنٹ شعبہ ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا گیا ہےجبکہ ندیم ملک کو مینجر انوائرنمنٹل پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ شاہد اقبال ملک اور میر مصطفی کو ڈپٹی مینجر ایس اینڈ آئی تعینات کر دیا گیا ہے اور شاہد حسین کو ڈپٹی مینجر ٹیکنیکل، عابد حسین کو ڈپٹی مینجر سٹریٹ لائٹ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس، ادارہ خود شکایت کنندہ ہے تو خود کیسے کیس سن سکتا ہے: جج آئینی بینچ
ندیم میمن کو ڈپٹی مینجر ایس اینڈ آئی، جاوید اقبال کو ڈپٹی مینجر ایم اینڈ ساؤتھ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ملک عرفان اللہ کو ڈپٹی مینجر آپریشن ٹی اینڈ جی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
فیاض احمد کو ڈپٹی مینجر ٹیکنیکل ہیڈکوارٹرز اور بشارت بشیر کو ڈپٹی مینجر سیفٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: تعینات کر دیا گیا ہے کو ڈپٹی مینجر
پڑھیں:
کوئٹہ، پریس کانفرنس سے پہلے ڈی سی سے اجازت کا حکم کالعدم قرار
اپنے حکم میں عدالت عالیہ بلوچستان نے پریس کانفرنس یا تقریب کیلئے ڈی سی کوئٹہ سے اجازت مانگنے کے حکم کو کالعدم قرار دیدیا۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے ڈپٹی کمیشنر کوئٹہ کی جانب سے پریس کلب میں تقریب یا پریس کانفرنس کے لئے اجازت مانگنے کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے کہا کہ پریس کانفرنس کے لیے ضلعی انتظامیہ کی پیشگی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے 27 اگست 2024 کو پریس کانفرنس کیلئے ضلعی انتظامیہ سے پیشگی اجازت کا حکم جاری کیا تھا۔