کراچی: ڈیفنس میں نجی ریسٹورنٹ پرمشتعل افراد کے حملے کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
کراچی کے ڈیفنس خیابان اتحاد پرواقع نجی ریسٹورنٹ پرمشتعل افراد کے حملے کے واقعے کامقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق منگل کوڈیفنس خیابان اتحاد پرواقع نجی ریسٹورنٹ پرمشتعل افراد کیجانب سے توڑپھوڑکے واقعے کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا۔
مقدمہ نجی ریسٹورنٹ کے ملازم کی مدعیت میں ہنگامہ آرائی، املاک کونقصان پہنچانے سمیت دیگردفعات کے تحت درج کیا گیا، مقدمے میں 30 سے 35 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق ریسٹورنٹ میں کام کرنے کے دوران دیکھا ڈنڈا بردارافراد ہماری جانب آرہے ہیں، ںڈنڈا بردار نامعلوم افراد نے شیشے توڑے اور اندرموجود فرنیچراور ٹی وی کو نقصان پہنچا، باہر نکل کر دیکھا تو ساتھ موجود پیزا فرینچائز کے بھی شیشے ٹوٹے ہوئے تھے۔
ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس آئی تو مشتعل افراد فرارہونے لگے، پولیس نے جائے وقوع سے 2 افراد کوحراست میں لیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نجی ریسٹورنٹ
پڑھیں:
کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
کراچی:شہر قائد میں صدر کے علاقے سیون ڈے کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت علی اور محمد مہر خان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔